وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

یوروپی کمیشن کی صدر، ارسلا وان ڈیر لیین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے  دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم مودی نے عالمی فلاح کے لیے ہندوستان-یورپی یونین کلیدی شراکت داری  کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

وزیراعظم نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 06 JUN 2024 2:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون موصول ہوا۔

یوروپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے عام انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم  جناب مودی  کو مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یوروپی کمیشن کی صدر  نے ہندوستانی جمہوریت اور دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کے انعقاد کے لئے صدق دلی سے تعریف کی۔

وزیر اعظم نے صدر وان ڈیر لیین کی پرجوش خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اقدار اور اصولوں پر مبنی مضبوط ہندوستان-یورپی یونین تعلقات پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال ہندوستان-یورپی یونین کلیدی شراکت داری  کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی اور عالمی فلاح کے لیے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتے رہنے  کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے آج سے شروع ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

******

 ش ح۔ ح ا - ج

UNO-7204


(Release ID: 2023132) Visitor Counter : 60