صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
درجہ حرارت میں اضافے کے مد نظر ، مرکزی وزارت صحت نے گرمی کی لہر کی تیاریوں سے متعلق ریاستوں کے ساتھ اور گرمیوں کے مہینوں میں اسپتالوں میں لگنے والی آگ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں جائزہ میٹنگ کی
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ڈیڈیکیٹیڈ ہیٹ اسٹروک کمروں، او آر ایس کارنر اورآئی ایچ آئی پی کے ذریعے نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے فالو اپ جائزہ لینے پر زور دیاگیا ہے
ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے حفظان صحت کی تمام سہولیات میں آگ اور الیکٹریکل سے متعلق اہم حفاظتی اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں
Posted On:
06 JUN 2024 11:19AM by PIB Delhi
ڈاکٹر اتل گوئل، ڈی جی ایچ ایس، مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی تاکہ ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی مختلف سہولیات کے ذریعہ گرمی کی لہر اور آگ اور الیکٹریکل حفاظتی اقدامات کی تیاری کا جائزہ لیا جاسکے۔
27 مئی 2024 کو آئی ایم ڈی کے ذریعہ جاری کردہ طویل مدتی آؤٹ لک پیش گوئی کے مطابق، جون 2024 میں، ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا امکان ہے، سوائے جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ حصوں کے، جہاں معمول سے لے کر معمول سے نیچے درجہ حرارت رہنے کا زیادہ امکان ہے۔ماہ جون کے دوران، شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر علاقوں اور وسطی ہندوستان کے ملحقہ حصوں میں گرمی کی لہر کے معمول سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کو درج ذیل ہدایات بھیجی گئی ہیں:
- ریاستی محکمہ صحت کے لیے ایڈوائزری، گرمی سے متعلقہ بیماریوں (ایچ آر آئی) کے لیے صحت کے نظام کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے رہنما خطوط
- کیا کریں اور نہ کریں اورآئی ای سی پوسٹر ٹیمپلیٹس کے ساتھ صحت عامہ کی ایک ایڈوائزری
- شدید گرمی سے متعلقہ بیماریوں کے لیے ایمرجنسی کولنگ سے متعلق رہنما خطوط
- گرمی سے متعلق اموات میں پوسٹ مارٹم کے نتائج کے بارے میں رہنما خطوط ملک بھر کے تمام ایمس اور میڈیکل کالجوں میں جاری کیے گئے
- سکریٹری (صحت)،ایم او ایچ ایف ڈبلیو اور این ڈی ایم اے کی طرف سے جوائنٹ کمیونی کیشن اور صحت کی سہولت میں آگ سے تحفظ کے اقدامات کے بارے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کی طرف سے کمیونی کیشن
- صحت کی سہولت اور گرمی سے صحت پرپڑنے والے اثرات کو روکنے اور بندوبست کے لیے ایمبولینس کی تیاری کے جائزے کے لیے چیک لسٹ
23 مارچ 2024 کو بھیجے گئے ایک خط کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی سے ہونے والے تباہ کن واقعات کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ اس کے بعد 29 مئی 2024 کو آگ سے حفاظت کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایک اور خط جاری کیا گیا۔
میٹنگ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اٹھائے جانے والے تفصیلی اقدامات کا اعادہ کیا گیا:
- ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلان پر عمل درآمد
- ہندوستان کے محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کی طرف سے جاری گرمی کی لہر کی ابتدائی وارننگ کو پھیلانا
- ایچ آر آئی کی روک تھام اور بندوبست کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی تمام سہولیات اور ایمبولینس کی تیاریوں کا جائزہ
- آئی ایچ آئی پی پرگرمی سے متعلقہ بیماری اور موت کی نگرانی کو مستحکم کرنا
- صحت کی دیکھ بھال کی تمام سہولیات میں ہیٹ اسٹروک کے لیے ڈیڈیکیٹڈ روم
- صحت سے متعلق ایڈوائزری جاری کرنا اورآئی ای سی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا
- ایچ آر آئی علامات ، کیس کی شناخت، کلینیکل مینجمنٹ، ایمرجنسی کولنگ اور سرویلانس رپورٹنگ کے بارے میں طبی افسران اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کی حساسیت اور صلاحیت سازی
- سخت گرمی میں صحت کی سہولت میں لچک
- ایچ آر آئی پر مرکوز عوامی اجتماع /اسپورٹنگ ایونٹ کی تیاری
- ممکنہ طور پر خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے باقاعدگی سے آگ کے خطرے کی تشخیص کی مشقوں کا انعقاد
- آگ سے بچاؤ کے مناسب اقدامات کو نافذ کرنا، جیسے آتش گیر مواد کا مناسب ذخیرہ اور برقی سرکٹس اور سسٹمز کی باقاعدہ اور بہترین احتیاطی دیکھ بھال
- فائر سیفٹی پروٹوکول، انخلاء کے طریقہ کار، اور آگ بجھانے کے آلات کے استعمال کے بارے میں عملے کوتربیت فراہم کرنا
- آگ کا پتہ لگانے اور روکنے کے نظام کی تنصیب اور بہترین دیکھ بھال، بشمول اسموک الارم، آگ بجھانے والے آلات اور چھڑکاؤ کرنے والے آلات
- آگ لگنے کے ناخوشگوار واقعے میں مریضوں، عملے اور وزیٹرس کو نکالنے کے لیےایس او پیز کے ساتھ ہنگامی رسپانس پلان کا قیام
- اور سسب سے اہم بات ، بغیر کسی سمجھوتہ کے ہنگامی مشقوں کا باقاعدہ انعقاد
ریاستی سطح کی تیاری:
بتایا گیا کہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ سطحی اہلکار صورتحال پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آگ کے حادثات سے بچاؤ کی مشقیں کی ہیں۔ شہری انتظامیہ اور انجینئرنگ کے محکموں کو فائر سیفٹی کے حوالے سے مشقیں کرنے کے لیے مربوط کیا گیا۔ کوڈ ریڈ پروٹوکول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اڈیشہ میں ریاست بھر میں ہیٹ ویو کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دستک (گھر گھر) مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس ریاست میں تقریباً تمام صحت کی سہولیات میں فائر سیفٹی آفیسرز کی شناخت کی گئی ہے۔ ہریانہ نے تمام صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات پر ضروری ادویات اور لاجسٹکس کو یقینی بنانے کے لیے وقف مالی رقم مختص کی ہے۔ راجستھان میں، 104 اور 108 سے منسلک ایمبولینس کولنگ آلات سے لیس ہیں۔ مغربی بنگال میں فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ کو فائر ڈپارٹمنٹس سے یقینی بنایا جاتا ہے اور مشقیں کی جاتی ہیں۔ بہار میں، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تال میل جاری ہے۔ دہلی نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو فائر فائٹنگ سسٹم کے لیے ہدایات اور ایس او پی بھی جاری کیے ہیں۔ اگر چھوٹی سہولیات میں بھی فائر این او سی دستیاب نہیں ہے، چاہے سرکاری/نجی ادارے ہوں، وہاں خالی کرانے کے منصوبوں اور آگ بجھانے کے نظام کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
****
ش ح۔ ف ا۔ ج ا
Urdu No. 7202
(Release ID: 2023073)
Visitor Counter : 63
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada