وزیراعظم کا دفتر
صدر بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
وزیراعظم نے اسے جمہوریت اور جمہوری دنیا کی فتح قرار دیا
دونوں رہنما ؤں نےعالمی بھلائی کے لیے ہند-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق رائے کااظہار کیا
رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا
Posted On:
05 JUN 2024 11:17PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کی آج امریکہ کےعزت مآب صدر جناب جوزف آر بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
صدر بائیڈن نے تاریخی طور پر تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر وزیر اعظم کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے جمہوریت اور جمہوری دنیا کی فتح قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی بھلائی کے لئےجامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے ہند-امریکہ کو مزید مضبوط بنانے پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے جاری آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب شریک میزبانی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔
kkkkkk
ش ح۔ج ق ۔ رض
U:7198
(Release ID: 2023023)
Visitor Counter : 61
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam