وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم مودی نے ہند-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

وزیراعظم نے برطانیہ میں آئندہ انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 05 JUN 2024 10:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی آج برطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب رشی سنک سے ٹیلی فون پر گفتگو  ہوئی۔

وزیر اعظم سنک نے وزیر اعظم کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت  کارکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 وزیر اعظم  مودی نے وزیر اعظم   سنک کی پرجوش خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں ہند-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے برطانیہ میں آئندہ انتخابات کے لیے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

*******

ش ح۔ج ق ۔ رض

U:7196


(Release ID: 2023009) Visitor Counter : 65