وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے 26 جون 2024 تک متعلقہ فریقوں سے پہلے سے طے شدہ فارمیٹ میں‘سنٹرل ایکسائز بل 2024’ کے مسودے پر تجاویز طلب کی ہیں

Posted On: 04 JUN 2024 2:36PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات کے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کا مرکزی بورڈ(سی بی آئی سی)26 جون 2024 تک  متعلقہ فریقوں سے‘سینٹرل ایکسائز بل2024’ کے مسودے پر تجاویز طلب کرتا ہے۔

سی بی آئی سی نے 'سنٹرل ایکسائز بل، 2024' کا مسودہ تیار کیا ہے۔ ایک بار نافذ ہونے کے بعد، یہ بل سنٹرل ایکسائز ایکٹ، 1944 کی جگہ لے گا۔اس بل کا مقصد  ایک جامع جدید مرکزی ایکسائز قانون کو وضع کرنا ہے، جس کی توجہ تجارت کرنے کی آسانی کو فروغ دینے اور پرانے    اوراور بے کار شرائط کو  منسوخ کرنا ہے۔یہ بل بارہ ابواب، 114(ایک سو چودہ) شقوں اور دوجدول پر مشتمل ہے۔

پہلے سے طے شدہ قانون سازی کے مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر‘سینٹرل ایکسائز بل2024’ کا مسودہ سی بی آئی سی کی ویب سائٹ [https://www.cbic.gov.in]پر درج ذیل فارمیٹ میں21 دنوں کے اندر متعلقہ فریقوں سے تجاویز طلب کرنے کے لیے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

تجاویز/تبصرے/نظریات بھیجنے کا فارمیٹ

نمبر شمار

بل کے مسودہ کا شق نمبر

شق کا عنوان

مجوزہ ترمیم، اگر کوئی ہے

وجوہات/تبصرے/تاثرات

 

مذکورہ فارمیٹ میں مسودہ بل پر تجاویز/تبصرے ایم ایس ورڈ (یا ہم آہنگ فارمیٹ) یا مشین کے ذریعے پڑھنے کے قابل پی ڈی ایف فارمیٹ میں cx.stwing[at]gov[dot]in پر ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔

****

 

ش ح۔ا ک۔ن ع

U:7161



(Release ID: 2022743) Visitor Counter : 66