بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

پانچویں مرحلے  کے دوران  8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 49 پارلیمانی انتخابی حلقوں میں پرامن پولنگ


بارہمولہ پی سی، جموں و کشمیر میں گزشتہ 35 برسوں میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کا ریکارڈ بنا

فیز-5 میں شام 7:45 تک 57.47  فیصدووٹ ڈالے گئے

عام انتخابات 2024 کے لیے 25 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 428 پارلیمانی انتخابی حلقوں میں، اس کے علاوہ اڈیشہ کے 63 اسمبلی حلقوں کے لیے پولنگ مکمل

لداخ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں رائے دہندگان کا پرجوش ردعمل دیکھنے کو ملا

Posted On: 20 MAY 2024 9:00PM by PIB Delhi

عام انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کی پولنگ جو آج صبح 7 بجے شروع ہوئی،اس کے دوران 49 پارلیمانی انتخابی حلقوں میں شام 7:45 بجے تک تقریباً 57.47 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ریاستوں کے کئی حصوں میں جہاں آج پولنگ ہوئی وہاں گرم موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے ووٹرس بڑی تعداد میں باہر آئے۔ پولنگ شام 6 بجے بند کر دی گئی تاہم پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی بڑی تعداد تاحال قطاروں میں موجود تھی۔ جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں شام 7.45 بجے تک 54.49 فیصد ووٹنگ کے ساتھ پولنگ مکمل طور پر پرامن رہی، اور یہ 35 برسوں میں ہونے والی سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ بہار، جموں و کشمیر، لداخ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڈیشہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال، وہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں جہاں اس مرحلے میں انتخابات ہوئے۔ کل 695 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111111TI83.jpg

جموں اور کشمیر کے بارہمولہ میں ووٹر صبر سے قطار میں انتظار کرتے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22222222222SC8U.jpg

 

تمام حلقوں میں پولنگ پرامن اورخوشگوار طریقے سے ہوئی۔ سی ای سی (چیف الیکشن کمشنر) جناب راجیو کمار کی قیادت میں کمیشن نے الیکشن کمیشن جناب گیانیش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ پورے دن انتخابی عمل کے ہر ایک پہلو پر گہری نظر رکھی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جس سے ووٹرز کے لیے بغیر کسی خوف اور دباؤ کے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے سازگار ماحول بنایا گیا تھا۔ دور دراز کے علاقوں میں گرم  موسمی حالات کے علاوہ باقی تمام خطے میں موسم بڑی حد تک نارمل تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3333333333333333BD0A.jpg

خواتین ووٹرز فیز5 میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالتے ہوئے

 

تازہ ترین ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جو ابھی بھی عارضی ہیں ای سی آئی کی ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ ریاست/اے سی/پی سی وار اعداد و شمار کے علاوہ مرحلہ وار اعداد و شمار فراہم کرے گا۔ کمیشن اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لیے 23:45 بجے ڈالے گئے ووٹوں کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک اور پریس نوٹ جاری کرے گا۔

فیز - 5 میں ریاست کے لحاظ سے تخمینی ووٹر ٹرن آؤٹ (7:45 شام)

 

نمبرشمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

پارلیمانی انتخابی حلقوں کی تعداد

ڈالے گئے ووٹوں کا تخمینہ فیصد

1

Bihar

05

52.60

2

جموں و کشمیر

01

54.49

3

جھارکھنڈ

03

63.00

4

لداخ

01

67.15

5

مہاراشٹر

13

48.88

6

اڈیشہ

05

60.72

7

اترپردیش

14

57.79

8

مغربی بنگال

07

73.00

درج بالا 8 ریاستیں/مرکز کے زیرانتظام علاقے  (49 پارلیمانی انتخابی حلقے)

49

57.47

 

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال پولنگ کے دن کے ایک دن بعد امیدواروں یا ان کے مجاز پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہوتی ہے۔ دوبارہ رائے شماری کرانے کا فیصلہ، اگر کوئی ہو، بھی اس کے بعد لیا جاتا ہے۔ کچھ پولنگ پارٹیاں جغرافیائی/ لاجسٹک حالات کے لحاظ سے پولنگ کے دن کے بعد واپس آجاتی ہیں۔

کمیشن، جانچ پڑتال کے بعد اور دوبارہ پول کے نمبر/شیڈول پرانحصارکرتے ہوئے ، 24.05.2024 تک صنفی لحاظ سے تقسیم کے ساتھ اپ ڈیٹ شدہ  ڈالے جانے والے ووٹوں کی تعداد بھی شائع کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/44444444444444444SG6V.jpg

پولنگ سٹیشنوں پر ہرعمرسے تعلق رکھنے والے رائے دہندگان اپنی سیاہی والی انگلیاں دکھاکر مسکراتے ہوئے

 

ممبئی، تھانے، ناسک اور لکھنؤ جیسے مختلف شہروں میں پارلیمانی انتخابی حلقوں میں شہری عدم دلچسپی کا رجحان اسی طرح جاری رہا جس طرح  کہ گزشتہ  2019  کے عام انتخابات کے دوران دیکھا گیا تھا۔ ممبئی میں، مشہور شخصیات اور عام شہری یکساں طور پر، اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنی باری کا صبر سے انتظار کرتے رہے اور ووٹ ڈالنے کے بعدفخر سے اپنی سیاہی والی انگلیاں دکھائیں۔ . زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے عام انتخابات 2024 میں ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کمیشن کے ساتھ شراکت کی ہے۔ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس طرح کی  تحریک دینے والی مختلف  ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/555555555555555553SO6.jpg

مشہور شخصیات، بشمول سویپ نیشنل آئیکن راج کمار راؤ، اپنی سیاہی والی انگلیاں دکھا تے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6666666666666CCJO.jpg

بہار اور اڈیشہ میں بزرگ ووٹرز

 

مرحلہ 5 کے اختتام کے ساتھ، عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ اب 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 428 پارلیمانی انتخابی حلقوں میں مکمل ہو گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7777777777772RCJ.jpg

بونگاؤں (ایس سی) پارلیمانی انتخابی حلقہ، مغربی بنگال کے ماڈل پولنگ اسٹیشن پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والے افراد اور یورٹنگ پولنگ سٹیشن، لیہہ میں 85 سالہ سونم گونبو۔

 

اروناچل پردیش، سکم، آندھرا پردیش کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں اور اڈیشہ ریاستی اسمبلی کی 63 اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ انتہائی گرم جوشی والے انتخابا دن کی تصاویر تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://www.eci.gov.in/ge-2024-photogallery

اگلے مرحلے (مرحلہ 6) کی پولنگ 25 مئی 2024 کو 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 58 پارلیمانی انتخابی حلقوں (اننت ناگ-راجوری پی سی میں ملتوی پولنگ سمیت) میں  طے شدہ ہے۔

 

**********

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 6975)

 


(Release ID: 2021188) Visitor Counter : 174