بھارتی چناؤ کمیشن

پہلے چار مرحلوں میں 66.95 فیصد پولنگ  درج کی گئی


پینتالیس کروڑ 10 لاکھ افراد اب تک ووٹ ڈال چکے ہیں

کمیشن نے، ووٹروں سے آنے والے مرحلوں میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے

بقیہ 3 مرحلوں میں رائے دہندگان کو مطلع کرنے، ان کو ترغیب فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سی ای او نے اقدامات تیز کرنے کو کہا

بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی)  کا کہنا ہے کہ "زیادہ تعداد میں پولنگ ہندوستانی ووٹروں کی طرف سے پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے۔"

سرکار/نجی تنظیمیں، مشہور شخصیات ووٹروں سے روابط قائم کرنے کی مہم میں شامل ہوں

Posted On: 16 MAY 2024 1:28PM by PIB Delhi

حیران نہ ہوں، اگر آپ کو مایہ ناز کرکٹ  کھلاڑی اور ای سی آئی کے نیشنل آئیکن سچن تیندولکر کی فون کا ل موصول ہو،  جس میں  وہ ووٹرز سے لوک سبھا کے جاری انتخابات کے دوران اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہوں۔  زیادہ  تعداد میں پولنگ کو بڑھانے کے لیے اپنی رسائی کے ایک حصے کے طور پر، ای سی آئی نے جاری انتخابات کے دوران ووٹرز کو اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مختلف  سلسلہ وار اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں اب تک پولنگ اسٹیشنوں پر  تقریباً 66.95 فیصد  پولنگ درج کی جا چکی ہے،  جب کہ جاری عام انتخابات کے پہلے چار مرحلوں کے دوران تقریباً 45 کروڑ 10  لاکھ  رائے دہندگان  اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں۔

ای سی آئی نے ہر اہل ووٹر تک پہنچنے کے لیے اپنے نشان زد اقدامات میں اضافہ کیا ہے۔ سی ای سی  جناب راجیو کمار کی قیادت میں کمیشن نے ای سی ایس  جناب گیانیش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ مزید ریاستوں کے سی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ 5ویں، چھٹے اور 7ویں مرحلے میں پولنگ والی ریاستوں کے سی ای او کو تمام رائے دہندگان کو ووٹر کی معلومات سے متعلق سلپس بروقت تقسیم کریں اور رابطہ کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ کریں ۔

اعلیٰ انتخابی  کمشنر جناب راجیو کمار نے کہا کہ"کمیشن اس بات میں پختہ یقین رکھتا ہے کہ  ساجھیداری اور تعاون ووٹروں کے مابین پروگرام کے ضروری ستون ہیں۔ یہ دیکھنا واقعی خوشی کی بات ہے کہ کمیشن کی درخواست پر، مختلف ادارے، اثر و رسوخ رکھنے والے اور نمایاں رسائی رکھنے والی مشہور شخصیات جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہیں"۔  انہوں نے مزید کہا کہ، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ، ہندوستانی ووٹروں کی طرف سے دنیا کو ہندوستانی جمہوریت کی طاقت کے بارے میں ایک پیغام ہوگا۔ انہوں نے تمام ووٹرز پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کے تہوار میں حصہ لے کر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں، کیونکہ ووٹنگ چھٹی کا دن نہیں بلکہ فخر کا دن ہے۔

متعلقہ فریقوں کی جانب سے ووٹر وں میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق مختلف مہمات اور اقدامات درج ذیل ہیں:

1. بھارت سنچار نگم لمیٹڈ، بھارتی ایئر ٹیل لمیٹڈ، جیو ٹیلی کمیونی کیشن، ووڈا فون – آئیدیا لمیٹڈ  جیسے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ادارے متعلقہ پارلیمانی حلقے کے ہر موبائل صارف تک پش ایس ایم ایس/ فلیش ایس ایم ایس، آؤٹ باؤنڈ ڈائلنگ کالز، آر سی ایس (رچ کمیونی کیشن سروسز) پیغام رسانی اور واٹس ایپ پیغامات / الرٹس کے ذریعے موبائل صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔  یہ سرگرمیاں پولنگ سے دو/تین دن پہلے اور یہاں تک کہ پولنگ کے دن بھی علاقائی زبانوں میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کے ساتھ کی جاتی ہیں۔

2. آئی پی ایل میچوں کے دوران ووٹر س میں بیداری : ای سی آئی نے آئی پی ایل کے جاری سیزن کے دوران ووٹر وں میں بیداری پیدا کرنے  کی سرگرمیوں کے لیے بی سی سی آئی کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے۔ کرکٹ میچوں کے دوران مختلف اسٹیڈیمز میں ووٹر آگاہی کے پیغامات اور گانے بجائے جا رہے ہیں۔ اس مہم کا سب سے اختراعی پہلو آئی پی ایل کے مختلف مقامات پر پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر کے  ذریعہ ووٹروں کے عہد کا انتظام ہے۔ مزید یہ کہ، ووٹر بیداری کے پیغامات کو کرکٹ کمنٹری میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی 10 ٹیموں کے کرکٹرز نے اپنے ریکارڈ شدہ ووٹر بیداری پیغامات کے ذریعے رائے دہندگان کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔

3. عام انتخابات کے بارے میں رائے دہندگان کو مطلع کرنے اور انہیں  آگاہ کرنے اور جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے کے لیے ان پر زور دینے کی خاطر پورے ہندوستان میں تمام فیس بک صارفین کو ووٹنگ ڈے الرٹ بھیجا گیا  ہے۔

4. پولنگ کے دن واٹس ایپ پرسنلائزڈ اور ذاتی پیغامات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گوگل انڈیا پولنگ کے دنوں  میں اور یوٹیوب، گوگل پے اور دیگر گوگل پلیٹ فارمز پر ظاہر ہونے والے بینرز پر گوگل ڈوڈل کی اپنی مشہور خصوصیت کے ذریعے تعاون کر رہا ہے۔

5. ریٹیل ایسوسی ایشن آف انڈیا اپنے خوردہ نیٹ ورک کے ذریعے ووٹر بیداری کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہی ہے، جس کے تحت رٹیل چینس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ انتخابات کو تہوار کے طور پر منائیں۔

6. ای سی آئی نے ڈاکخانوں اور بینکنگ اداروں کے وسیع نیٹ ورک کو ملک کے طول و عرض میں وسیع اور متنوع سامعین تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا۔

  1. محکمہ ڈاک کے پاس 1.6 لاکھ سے زیادہ ڈاکخانے اور 1,000 اے ٹی ایم اور 1,000 ڈیجیٹل اسکرینس موجود ہیں۔
  2. سرکاری اور نجی شعبے کے بینکنگ اداروں کی 1.63 لاکھ سے زیادہ بینک شاخیں اور 2.2 لاکھ اے ٹی ایم ہیں۔

7. پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تعاون سے، پارلیمانی انتخابی مہم کا لوگو "چناو کا پرو، دیش کا گرو" کوآئی آر سی ٹی سی  پورٹل اور ٹکٹوں کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔

8. ووٹر بیداری کے اعلانات کو تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پبلک ایڈریس سسٹم میں ضم کر دیا گیا ہے۔ لوگو اسٹیکرز سپر فاسٹ ٹرینوں کے ڈبوں میں استعمال کئے جارہےہیں۔

9. پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تعاون سے تقریباً 16,000 ریٹیل آؤٹ لیٹس میں ووٹر بیداری کے ہورڈنگز  اور بورڈس وغیرہ لگائے گئے ہیں۔

10. شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ مل کر، ہوائی کمپنیاں جاری انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک اپیل پیغام کے ساتھ پروازوں کے اندر اعلان کر رہی ہیں۔ ووٹر گائیڈز کو ہوائی جہاز کی سیٹوں کی جیبوں میں رکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ہوائی اڈے ووٹر بیداری کے پیغامات کی نمائش کے لیے جگہ فراہم کر رہے ہیں۔ 10 بڑے شہروں دہلی، ممبئی، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پٹنہ، چندی گڑھ، پونے کے ہوائی اڈوں پر سیلفی پوائنٹس نصب کئے گئے ہیں۔

 11. ملک بھر کے سنیما تھیٹرس عوامی خدمت کی بیداری (پی ایس اے) فلم کے ایک حصے کے طور پر ای سی آئی ووٹر بیداری فلمیں اور ای سی آئی گانا‘ میں بھارت ہوں’، ‘ہم بھارت کے مت داتا ہیں’ باقاعدگی سے چلا رہے ہیں۔

12. سنسد ٹی وی آخری میل پر ووٹنگ کو یقینی بنانے میں درپیش چیلنجوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے انتخابی مشینری کے ذریعے ملک کے دور دراز کے کونے میں منفرد پولنگ اسٹیشنوں کے سیٹ اپ پر مختصر فلمیں بنا رہا ہے۔

13. امول، مدرڈیری اور دیگر دودھ کی کوآپریٹیو نے اپنے دودھ کے پاؤچوں کو‘چناو کا پرو، دیش کا گرو’ کے پیغام کے ساتھ برانڈ کرنا شروع کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ووٹروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔امول اخبارات میں امول گرل ٹاپیکل اشتہار کے ذریعے اپنے منفرد پیغام رسانی کے توسط سے ووٹروں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہا ہے۔

 14. پرسار بھارتی: دوردرشن نے آئینی عہدیداروں کی اپیلوں سمیت مختلف مختصر فلمیں تیار کیں جیسے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند، نائب صدرجمہوریہ ہند، چیف جسٹس آف انڈیا اور دیگر شامل ہیں۔ مزید برآں اس کے آڈیو ویژول دستاویزات کے لیے، منفرد پولنگ اسٹیشنوں کا احاطہ علاقائی مرکز کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

15. میوزک ایپ اسپوٹیفائی ‘پلے یور پارٹ’ نامی ایک مہم چلا رہی ہے ، اور اس نے پرنٹ اشتہارات جاری کیے ہیں، اور انتخابات کے لیے پلے لسٹوں کوبھی اپنی ایپ پر تیار کیا ہے۔

 16. بائیک ایپ ریپیڈو ووٹ ڈالنے کے لیے مفت سواری کے ساتھ ووٹرز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

17. ادائیگیوں کی ایپ فون پے نے اپنی ایپ میں ووٹر بیداری کے پیغام کو مربوط کیا ہے اور وہ ووٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

18.گراسری ایپ بلنکٹ نے انتخابات کے لیے اپنا لوگو‘‘انکٹ’’ میں تبدیل کر دیا، جس میں ایک پیغام شامل کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو ‘‘باہرنکلو اور ووٹ ڈالو’’ کی ٹیگ لائن کے طور پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

19. بک مائی شونے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ‘‘آج پکچر نہیں، بڑی پکچر دیکھو" کے عنوان سے ایک مربوط مہم شروع کی ہے۔

20. میک مائی ٹرپ ‘مائی ووٹ والا ٹرپ’ے عنوان سے ایک مہم چلا رہی ہے، جس کے تحت ووٹنگ کے لیے جانے والے شہریوں کو رعایتیں دی جاتی ہیں۔

21. فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز جیسے زومیٹو اورسویگی اپنے پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ذریعے ووٹر بیداری کے پیغامات پھیلا رہے ہیں۔

22. ٹاٹا نیو ایپ، جو ٹاٹا گروپ کے گروپ بھر میں صارفین کا سامنا کرنے والے موبائل ایپ کے طور پر کام کرتی ہے، اپنے ہوم پیج پر "کاسٹ یور ووٹ" اینے خاکہ نما بینر کو نمایاں طور پر پیش کرتی ہے، جس میں فی الحال اضافی اقدامات جاری ہیں۔

23. اوبر انڈیا ملٹی چینل میسجنگ (ان ایپ، ای میلز، پش نوٹیفیکیشنز) کے ذریعے ووٹرز تک پہنچ رہا ہے، پولنگ اسٹیشنوں تک سواریوں کے لیے رعایت کی پیشکش کر رہا ہے، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ووٹر بیداری کے پیغامات کو بڑھا رہا ہے۔

24. اربن کمپنی نے ووٹروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ‘میں نے ووٹ ڈال دیا ہے’ مہم شروع کی ہے۔

25. ٹروکالر آؤٹ باؤنڈ کالز کے دوران ووٹر بیداری کا پیغام دکھا کر اس سلسلے میں اپناتعاون دے رہا ہے ۔

26. مینکائنڈ فارما #ووٹنگ ورجن مہم، کپڑوں کے برانڈ نیرو کی ‘‘ووٹ کی تیاری’’ ٹی وی سی، ٹنڈر کی ‘‘ہرایک ووٹ کی قیمت’’ مہم، Jeevansathi.com وغیرہ جیسی ازدواجی سائٹس کے ذریعے تخلیقی طور پر تیار کردہ سوشل میڈیا پوسٹ اور ووٹنگ کے لیے مشہور برانڈز جیسے شاپرز اسٹاپ، میک مائی ٹریپ، کروما اور بہت سے مزید برانڈزنے رعایتوں کی پیش کش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6923



(Release ID: 2020772) Visitor Counter : 76