بھارتی چناؤ کمیشن

آئندہ روز ہونے والی مرحلہ 4  کی پولنگ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل


احاطہ: 96 لوک سبھا نشستیں، 17.7 کروڑ رائے  دہندگان، 1.92 لاکھ پولنگ اسٹیشن، 10 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

اس مرحلے میں آندھرا پردیش کی 175 قانون ساز اسمبلی کی نشستوں اور اُڈیش کی 28 قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر بھی انتخابات ہونے والے ہیں

پولنگ کے دن گرمی کی لہر کی کوئی پیش گوئی نہیں؛ معمول سے کم درجہ حرارت (±2 ڈگری) کی پیش گوئی

رائے دہندگان کی افزوں شمولیت کے لیے تلنگانہ میں پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا

Posted On: 12 MAY 2024 3:43PM by PIB Delhi

بھارتی انتخابی کمیشن کل سے شروع ہونے والے عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مرحلہ 4 میں، 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 96 پارلیمانی حلقوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ آندھرا پردیش کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کی تمام 175 نشستوں  اور اڈیشہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کی 28 نشستوں کے لیے بھی  بیک وقت انتخابات ہوں گے۔ تلنگانہ کے 17 پارلیمانی حلقوں کے بعض اسمبلی حلقوں میں رائے دہندگان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے کمیشن نے پولنگ کا وقت (صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک) بڑھا دیا ہے۔

آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق چوتھے مرحلے میں پولنگ کے لیے گرم موسم کی صورتحال کے حوالے سے کوئی خاص تشویش نہیں ہے۔ موسم کی پیشن گوئی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے عمل سے گزرنے والے پارلیمانی حلقوں میں معمول سے کم درجہ حرارت (±2 ڈگری) تک رہنے کا امکان ہے اور ووٹنگ والے دن ان علاقوں میں گرمی کی لہر جیسی صورتحال نہیں رہے گی۔ تاہم ووٹرز کی سہولت کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پانی، شامیانہ اور پنکھے جیسی سہولیات کے مضبوط انتظامات کیے گئے ہیں۔

اب تک، عام انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے تک، 283 پی سیز اور 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ آسانی سے اور پرامن طریقے سے ختم ہو چکی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہونے والی ہے۔

مرحلہ -4 سے متعلق حقائق:

  1. عام انتخابات 2024 کے مرحلہ 4 کے لیے پولنگ 13 مئی 2024 کو 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 96 پارلیمانی حلقوں (جنرل -64؛ ایس ٹی – 12؛ ایس سی - 20) کے لیے ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے ختم ہوگی (ووٹنگ کے بند ہونے کے اوقات پی سی کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں)
  2. 13 مئی کو چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کی تمام 175 نشستوں (جنرل-139؛ ایس ٹی-7؛ ایس سی-29) اور اُڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی 28 نشستوں (جنرل-11؛ ایس ٹی-14؛ ایس سی-3) کے لیے بھی بیک وقت انتخابات ہوں گے۔
  3. لوک سبھا انتخابات 2024 کے مرحلہ 4 میں 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1717 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ چوتھے مرحلے کے لئے پی سی میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 18 ہے۔
  4. تین ریاستوں (اے پی -02، جھارکھنڈ- 108؛ اُڈیشہ-12) میں مرحلہ 4 میں پولنگ اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہوائی راستوں سے لے جانے کے لیے 122 پروازوں کا انتظام کر لیا گیا ہے۔
  5. 19 لاکھ پولنگ اہلکار 1.92 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں میں 17.7 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کا خیرمقدم کریں گے۔
  6. 17.70 کروڑ سے زائد ووٹ دہندگان میں 8.97 کروڑ مرد؛ 8.73 کروڑ خواتین ووٹ دہندگان شامل ہیں۔
  7. مرحلہ 4 کے لیے 12.49 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ 85 سال سے زائد کی عمر کے اور 19.99 لاکھ پی ڈبلیو ڈی ووٹرز ہیں جنہیں اپنے گھر کی سہولت سے ووٹ دینے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے۔ اختیاری ہوم ووٹنگ کی سہولت کو پہلے ہی زبردست پذیرائی اور ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔
  8. عام انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے لیے 364 مبصرین (126 جنرل مبصر، 70 پولیس مبصر، 168 اخراجات کے مبصر) انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی اپنے حلقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وہ کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ پوری طرح سے چوکس رہیں۔ مزید برآں، بعض ریاستوں میں خصوصی مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔
  9. کُل 4661 فلائنگ اسکواڈز، 4438 اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں، 1710 ویڈیو سرویلنس ٹیمیں اور 934 ویڈیو ویونگ ٹیمیں 24 گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ووٹرز کے ذریعہ لالچ میں کی گئی کسی بھی طرح کی حرکت سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا سکے۔
  10. کل 1016 بین ریاستی اور 121 بین الاقوامی سرحدی چیک پوسٹیں شراب، منشیات، نقدی اور مفت اشیاء کے کسی بھی غیر قانونی نقل و حمل پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سمندری اور فضائی راستوں پر سخت نگرانی رکھی گئی ہے۔
  11. پانی، شیڈ، بیت الخلا، ریمپ، رضاکار، وہیل چیئرز اور بجلی جیسی یقینی کم سے کم سہولیات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں کہ ہر ووٹر بشمول بزرگ اور معذور افراد آسانی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
  12. رائے دہندہ کی معلومات سے متعلق پرچیاں تمام رجسٹرڈ ووٹرز کو تقسیم کر دی گئی ہیں۔ یہ پرچیاں ایک سہولت کاری کے اقدام کے طور پر کام کرتی ہیں اور کمیشن کی جانب سے آنے اور ووٹ ڈالنے کی دعوت کے طور پر بھی۔
  13. ووٹ دہندگان اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق تفصیلات، اور ووٹنگ کی تاریخ https://electoralsearch.eci.gov.in/ پر جاکر چیک کر سکتے ہیں۔
  14. کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر شناخت کی تصدیق کے لیے ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کے علاوہ 12 متبادل دستاویزات بھی فراہم کیے ہیں۔ اگر کوئی ووٹر ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ہے تو ان میں سے کوئی بھی دستاویز دکھا کر ووٹ ڈال سکتا ہے ۔ متبادل شناختی دستاویزات کے لیے ای سی آئی آرڈر کا لنک:

https://www.eci.gov.in/eci-backend/public/api/download?url=LMAhAK6sOPBp%2FNFF0iRfXbEB1EVSLT41NNLRjYNJJP1KivrUxbfqkDatmHy12e%2FzBiU51zPFZI5qMtjV1qgjFsi8N4zYcCRaQ2199MM81QYarA39BJWGAJqpL2w0Jta9CSv%2B1yJkuMeCkTzY9fhBvw%3D%3D

  1. 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ سے متعلق اعداد و شمار مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہیں:

https://old.eci.gov.in/files/file/13579-13-pc-wise-voters-turn-out/

  1. مرحلہ 3 کے بعد سے، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ کو ہر مرحلے کے لیے مجموعی تخمینہ ٹرن آؤٹ لائیو دکھانے کی ایک نئی خصوصیت کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ مرحلہ وار/ریاست وار/اے سی /پی سی  کے لحاظ سے تخمینہ ٹرن آؤٹ ڈاٹا ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر دو گھنٹے کی بنیاد پر پولنگ کے دن شام 7 بجے تک دستیاب ہوتا ہے جس کے بعد پولنگ پارٹیوں کی آمد پر اسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6869



(Release ID: 2020373) Visitor Counter : 71