وزارت اطلاعات ونشریات
‘‘سن فلاور ویئردی فرسٹ ونز ٹو نو’’ – ایف ٹی آئی آئی کے طالب علم کی فلم 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں منتخب
چدانند نائک (ڈائریکٹر) اور ان کی ٹیم کی طرف سے ایف ٹی آئی آئی کی سال کے آخر میں مربوط سرگرمی والی فلم لا سینیف میں جلوہ دکھائے گی
Posted On:
24 APR 2024 11:36AM by PIB Delhi
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایف ٹی آئی آئی) کے طالب علم چدانند نائک کی ایک فلم ‘‘سن فلاور ویئردی فرسٹ ونز ٹو نو’’، فرانس کے 77 ویں کانز فلم فیسٹیول کے ‘لا سینیف’ مسابقتی سیکشن میں منتخب کی گئی ہے۔ یہ فیسٹیول 15 سے 24 مئی 2024 تک منعقد ہونا ہے۔ سیکشن فیسٹیول کا ایک آفیشل سیکشن ہے جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور دنیا بھر کے فلم اسکولوں کی فلموں کو پہچاننا ہے۔
یہ فلم 18 شارٹس (14 لائیو ایکشن اور 4 اینی میٹڈ فلمیں) میں سے ہے جو پوری دنیا کے فلم اسکولوں کی طرف سے جمع کرائی گئی کل 2,263 فلموں میں سے منتخب کی گئی ہیں۔ یہ واحد ہندوستانی فلم ہے جسے کانز کے ‘لا سینیف’ سیکشن میں منتخب کیا گیا ہے۔ جیوری 23 مئی کو بونیوئل تھیٹر میں ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش سے قبل ایک تقریب میں لا سینیف انعامات دے گی۔
‘‘سن فلاور ویئردی فرسٹ ونز ٹو نو’’ ایک بوڑھی عورت کی کہانی ہے جو گاؤں کا مرغ چرا لیتی ہے، جس کی بنا پر کمیونٹی میں تنازعہ کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ مرغ کو واپس لانے کے لیے، بوڑھی عورت کے خاندان کو جلاوطن کرنے کے لیے ایک حکم صادر کردیا جاتا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایک سالہ ٹیلی ویژن کورس کے طالب علم کی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں منتخب کیا گیا ہے۔
ایف ٹی آئی آئی کی منفرد درس گاہ اور سنیما اور ٹیلی ویژن کے میدان میں تعلیم کے لیے مشق پر مبنی مخلوط تعلیم کے طریقہ کار پر توجہ کے نتیجے میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور اس کے سابق طلباء نے گزشتہ برسوں میں مختلف قومی اور بین الاقوامی فلمی میلوں میں مقبولیت حاصل کی ہے۔
یہ ایف ٹی آئی آئی فلم ٹی وی ونگ کے ایک سالہ پروگرام کی پروڈکشن ہے جہاں مختلف شعبوں یعنی ڈائریکشن، الیکٹرانک سنیماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، ساؤنڈ سے تعلق رکھنے والے چار طلباء نے سال کے آخر میں مربوط مشق کے طور پر ایک پروجیکٹ کے لیے مل کر کام کیا۔ فلم کی ہدایت کاری چدانند ایس نائک نے کی ہے، جس کی شوٹنگ سورج ٹھاکر نے کی ہے، اسے منوج وی نے ایڈٹ کیا ہے اور آواز ابھیشیک کدم نے دی ہے۔
************
ش ح۔ س ب۔ف ر
(U: 6651)
(Release ID: 2018700)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Tamil
,
Bengali
,
Assamese
,
Odia
,
Hindi
,
Punjabi
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam