پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 APR 2024 2:04PM by PIB Delhi
عام انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آغاز کل سے ہو گا۔ لوک سبھا 2024 کے عام انتخابات میں 12 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے 94 پارلیمانی حلقوں (پی سی) کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن کل یعنی 12.04.2024 کو جاری کیا جائے گا۔ علحدہ طور پر، مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس ٹی) پی سی میں ملتوی ہونے والی پولنگ کا نوٹیفکیشن بھی کل جاری کیا جائے گا۔
ان 94 پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس ٹی) پی سی میں ملتوی پولنگ 07.05.2024 کو ہوگی۔ مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس ٹی) پی سی کے لیے انتخاب جو دوسرے مرحلے میں ہونے والا تھا بہوجن سماج پارٹی کے ایک امیدوار کی موت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
مرحلہ 3 میں شامل ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔
مرحلہ 3 کے لیے شیڈول ذیل میں دیا گیا ہے:
**
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 6516