بھارتی چناؤ کمیشن
لوک سبھاانتخابات 2024کے دوسرے مرحلہ میں 13ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہونے والے چناؤ میں 1210امیدوارانتخابات میں حصہ لیں گے
لوک سبھا چناؤ 2024کے دوسرے مرحلہ کے لئے 12ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 88پی سیز کے لئے 2633نامزدگی پرچے داخل کئے گئے
Posted On:
09 APR 2024 11:27AM by PIB Delhi
بیرونی منی پورپی سی سے چارامیدواروں کے ساتھ12 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 1206امیدوار لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں چناؤ میں حصہ لیں گے ۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے دوسرے مرحلے میں چناؤ کے لئے تمام 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہونے والے چناؤ کے 88پی سیز کے لئے کل 2633 نامزدگی پرچے داخل کئے گئے ۔تمام 12 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے دوسرے مرحلے کے واسطے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4اپریل 2024تھی ۔ داخل کردہ 2633 نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد، 1428 نامزدگیوں کو درست پایا گیا۔ تمام 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 08 اپریل 2024 تھی۔
دوسرے مرحلے میں، کیرالہ میں 20 پارلیمانی حلقوں سے زیادہ سے زیادہ 500 نامزدگیاں ہیں، اس کے بعد کرناٹک کے 14 حلقوں سے 491 نامزدگیاں ہیں۔ تریپورہ میں ایک پی سی سے کم از کم 14 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ مہاراشٹر کے 16-ناندیڑ پارلیمانی حلقے میں زیادہ سے زیادہ 92 نامزدگیاں موصول ہوئیں ہیں۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے فیز 2 کے لیے ریاست / مرکز کے لحاظ سے تفصیلات:
ریاست /مرکزکے زیرانتظام علاقے
|
پی سیز کی تعداد
|
موصول ہونے والی نامزدگیاں
|
جانچ کے بعد نامزدگی پرچے درست پائے گئے
|
نامزدگی واپس لینے کے بعد چناؤ لڑنےوالے امیدواروں کی حتمی تعداد
|
آسام
|
5
|
118
|
62
|
61
|
بہار
|
5
|
146
|
55
|
50
|
چھتیس گڑھ
|
3
|
95
|
46
|
41
|
جموں وکشمیر
|
1
|
37
|
23
|
22
|
کرناٹک
|
14
|
491
|
300
|
247
|
کیرالہ
|
20
|
500
|
204
|
194
|
مدھیہ پردیش
|
7
|
157
|
93
|
88
|
مہاراشٹر
|
8
|
477
|
299
|
204
|
راجستھان
|
13
|
304
|
191
|
152
|
تریپورہ
|
1
|
14
|
14
|
9
|
اترپردیش
|
8
|
226
|
94
|
91
|
مغربی بنگال
|
3
|
68
|
47
|
47
|
کل میزان
|
88
|
2633
|
1428
|
1206
|
واضح رہے کہ بیرونی منی پور پی سی میں 15 اے سی میں پہلے مرحلہ کے تحت 19.04.2024 کوووٹ ڈالے جائیں گے اور اس پی سی میں 13 اے سی میں دوسرے مرحلہ کے تحت 26.04.2024 و ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آؤٹر منی پور پی سی سے 4 مقابلہ کرنے والے امیدوار ہیں جنہیں 5 اپریل 2024 کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن میں مطلع کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، پہلے مرحلہ کے لیے، 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1625 امیدوار ہیں ،جن میں 1491 مرد امیدوار اور 134 خواتین امیدوار شامل ہیں۔
*********
(ش ح۔ ح ا۔ع آ)
U-6493
(Release ID: 2017498)
Visitor Counter : 172
Read this release in:
English
,
Tamil
,
Marathi
,
Kannada
,
Malayalam
,
Assamese
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu