بھارتی چناؤ کمیشن

ای سی آئی نے عام انتخابات 2024 میں غلط معلومات کا فعال طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ’فرضی باتیں بمقابلہ حقیقت رجسٹر‘ متعارف کرایا


ایک بٹن کے کلک پر آسانی سے رسائی والے  فارمیٹ میں معتبر اور مستند الیکشن سے متعلق معلومات کے لیے ون اسٹاپ پلیٹ فارم

Posted On: 02 APR 2024 5:42PM by PIB Delhi

غلط معلومات کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور انتخابی عمل کی  دیانتداری  کو برقرار رکھنے کے لیے، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج جاری عام انتخابات 2024 کے  ایک حصے کے طور پر ایک  ’فرضی  باتیں بمقابلہ حقیقت رجسٹر‘کا آغاز کیا ہے۔ اس کا آغاز  آج  نرواچن سدن، نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر  جناب  راجیو کمار  نے الیکشن کمشنرز جناب  گیانیش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ کیا  ۔ الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ (https://mythvsreality.eci.gov.in/) کے ذریعے ’ فرضی  باتیں بمقابلہ حقیقت رجسٹر‘عوام کے لیے قابل رسائی ہے۔ رجسٹر کے حقائق پر مبنی میٹرکس کو مسلسل تازہ ترین فرضی باتوں   اور تازہ سوالات شامل کرنے کے لیے باقاعدگی سے  مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ’ فرضی  باتیں بمقابلہ حقیقت رجسٹر‘  کا تعارف انتخابی عمل کو غلط معلومات سے بچانے کے لیے ای سی آئی کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیچیت رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IXFQ.jpg

چیف الیکشن کمشنر جناب  راجیو کمار نے عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے اعلان پر پریس کانفرنس کے دوران غلط معلومات کو انتخابی دیانتداری کے لیے رقومات تقسیم کئے جانے ،  طاقت کا استعمال کئے جانے  اور  مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ایک چیلنج کے طور پر شناخت کیا۔ عالمی سطح پر بہت سی جمہوریتوں میں غلط معلومات اور غلط بیانیوں کے پھیلاؤ  پر ہونے والی تشویش  کے پیش نظر ، ای سی آئی  کا یہ اختراعی اور فعال اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ انتخابی عمل کے دوران ووٹروں  کو درست اور تصدیق شدہ معلومات تک رسائی حاصل ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028B4Y.jpg

’ فرضی  باتیں بمقابلہ حقیقت رجسٹر‘ انتخابات کے دوران گردش کرنے والی فرضی باتوں  اور جھوٹ کو دور کرنے کے لیے حقائق پر مبنی معلومات کے ایک جامع ذخیرے کے طور پر کام کرتا ہے، اس  طرح  یہ رائے دہنگان کو  باخبر فیصلے کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اسے صارف موافق فارمیٹ میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ای وی ایم/وی وی پیٹ، الیکٹورل رول/ووٹر سروسز، انتخابات کا اہتمام اور دیگر باتوں  کے  سلسلے میں فرضی باتوں اور غلط معلومات کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ رجسٹر الیکشن سے  متعلق پہلے ہی تردید شدہ فرضی معلومات، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ممکنہ فرضی باتوں، اہم موضوعات پر اکثر پوچھے گئے سوالات اور تمام  متعلقین کے لیے مختلف سیکشنز کے تحت حوالہ جاتی مواد فراہم کرتا ہے۔ رجسٹر کو مستقل بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033XLF.png

تمام متعلقین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی چینل کے ذریعے موصول ہونے والی کسی بھی مشکوک معلومات کی تصدیق کریں اور اس کا ملان  فرضی باتیں بمقابلہ حقیقت کے رجسٹر میں فراہم کردہ معلومات کے ساتھ کریں۔ پلیٹ فارم کو معلومات کی تصدیق، غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے،  فرضی باتوں کو ختم کرنے، اور عام انتخابات 2024 کے دوران اہم مسائل کے بارے میں باخبر رہنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صارفین رجسٹر سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی معلومات شیئر کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6414



(Release ID: 2016965) Visitor Counter : 76