بھارتی چناؤ کمیشن

عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل کل سے شروع ہوگا جب ای سی آئی دوسرے مرحلہ کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا


اس مرحلے میں 26 اپریل 2024 کو 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 پارلیمانی حلقوں کے ساتھ ساتھ منی پور پارلیمانی حلقہ (بیرونی منی پور)  کے ایک حصہ میں انتخابات ہوں گے

تمام 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دوسرے مرحلہ میں نامزدگی کی آخری تاریخ 4 اپریل 2024 ہے

جموں و کشمیر کے علاوہ تمام 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی تاریخ 5 اپریل 2024 ہے؛ جموں و کشمیر کے لیے یہ 6 اپریل 2024 ہے

Posted On: 27 MAR 2024 2:30PM by PIB Delhi

عام انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کل سے شروع ہوں گے۔ لوک سبھا 2024 کے عام انتخابات میں 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 پارلیمانی حلقوں(پی سی) کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن  28 مارچ 2024 کو جاری کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں منی پور پارلیمانی حلقہ (بیرونی منی پور) کے ایک حصہ ساتھ ان 88 پارلیمانی حلقو ںمیں پولنگ 26.04.2024 کو ہوگی۔ باہری منی پورپارلیمانی حلقہ میں انتخابات کا نوٹیفکیشن  پہلے مرحلہ کے لیے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن میں شامل کیا گیا تھا۔ باہری منی پور پارلیمانی حلقہ میں 15 اے سی 19.04.2024 (مرحلہ 1) کو پولنگ کریں گے اور اس پارلیمانی حلقہ میں 13 اے سی  26 اپریل  2024  (دوسرا مرحلہ )کو پولنگ ہوں گے۔

منی پور پارلیمانی حلقہ(بیرونی منی پور) کے ایک حصہ کے علاوہ ،دوسرے مرحلہ  میں شامل ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال ہیں۔  

دوسرے مرحلہ کا شیڈول ذیل میں دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WXWY.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

6352

 



(Release ID: 2016467) Visitor Counter : 65