وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ سے ملاقات کی
Posted On:
22 MAR 2024 6:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک سے ملاقات کی۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے اس مخصوص عوامی استقبال کے لیے عزت مآب بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ نے مضبوط اور غیر معمولی ہند-بھوٹان دوستی پر انتہائی طمانیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے گہرے رشتوں کو بروئے کار لانے میں لگاتار ڈروک گیالپو کے ذریعے فراہم کیے گئے رہنما وژن کی تعریف کی۔
اس ملاقات نے دو طرفہ تعاون کے تمام گوشوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔ دونوں لیڈروں نے یہ یاد کرتے ہوئے کہ بھوٹان کے لیے ہندوستان اور ہندوستان کے لیے بھوٹان ایک مستقل حقیقت ہے، اس اہم قابل تغیر شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے توانائی، ترقیاتی تعاون، نوجوان، تعلیم، صنعت کاری اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسیع کرنے سے متعلق مواقع پر غور کیا۔ دونوں لیڈروں نے گولیفو مائنڈ فلنیس سٹی پروجیکٹ کے ذکر سمیت کنیکٹویٹی اور سرمایہ کاری کی تجویزوں کے سلسلے میں ہوئی پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔
ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے منفرد تعلقات ہیں، جن کی عکاسی باہمی اعتماد اور سمجھ سے ہوتی ہے۔
*****
ش ح – ق ت
U: 6316
(Release ID: 2016148)
Visitor Counter : 78
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam