وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی  نے بھوٹان کے وزیر اعظم  عالی جناب داشو شیرنگ ٹوبگےسے ملاقات کی


وزیر اعظم مودی نے فروری 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کا ہندوستان کا پہلا غیر ملکی دورہ کرنے  پر خیرمقدم کیا

دونوں رہنماؤں نے خصوصی اور منفرد دوطرفہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے  اپنےعزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے بھوٹان کے لوگوں کی ترقی میں ہندوستان کو ایک قابل اعتماد، بھروسے مند اور قابل قدر شراکت دار قرار دیا

وزیر اعظم  مودی نے اگلے ہفتے بھوٹان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی

Posted On: 15 MAR 2024 10:22AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں بھوٹان کے وزیر اعظم عالی جناب داشو شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے ایک سرکاری دورے پر ہندوستان میں ہیں، جو فروری 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کنیکٹیویٹی، توانائی، ہائیڈرو پاور تعاون، عوام سے عوام کے تبادلے اور ترقیاتی تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے خصوصی اور منفرد ہندوستان بھوٹان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بھوٹان کے وزیر اعظم نے بھوٹان کی ترقیاتی ترجیحات میں ایک قابل اعتماد، بھروسہ مند اور قابل قدر شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان کے کردار کی زبردست ستائش کی ۔

بھوٹان کے بادشاہ مہاراج کی جانب سے، وزیر اعظم  شیرنگ ٹوبگے نے وزیر اعظم مودی کو اگلے ہفتے بھوٹان کے دورے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا اور وہ اگلے بھوٹان جائیں گے۔

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.6135



(Release ID: 2014809) Visitor Counter : 68