وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے پرسار بھارتی-نشریات اور تشہیر کے لیے مشترکہ آڈیو ویژوئل (پی بی-ایس ایچ اے بی ڈی) کا آغاز


شبد (ایس ایچ اے بی ڈی)تمام اہم  ہندوستانی زبانوں میں  پچاس زمروں میں خبر کہانیاں فراہم کرے گا

Posted On: 13 MAR 2024 4:57PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نیشنل میڈیا سنٹر،نئی دہلی میں ایک تقریب میں پرسار بھارتی کی خبر اشتراک سروس  پی بی-ایس ایچ اے بی ڈی اورڈی ڈی نیوزوآکاشوانی نیوز کی ویب سائٹوں کے ساتھ ساتھ اپڈیٹیڈ نیوز آن ایئر موبائل ایپ لانچ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NE61.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ آج کا دن ملک کے اطلاعات و نشریات کے شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا‘‘پچھلے  کچھ برسوں میں پرسار بھارتی نے ہر علاقائی زبان میں  ملک کے ہر کونے سے  خبریں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ خبروں کی ترسیل کا ایک وسیع نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ اب ہم اس درست اورمعنی خیز مواد کو ہندوستان کی باقی پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔’’ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ خبر رساں اداروں کو کلین فیڈ فراہم کی جائے گی اوران کے ساتھ دوردرشن کا لوگو نہیں ہوگا۔ یہ فیڈ ملک کے کونے کونے سے مختلف زبانوں میں موادکو درست کرے گا۔ یہ خبروں کی صنعت میں انقلاب برپا کرے گا اور بڑے پیمانے پر ان چھوٹے خبر رساں اداروں کی حمایت کرے گا،جن کے پاس مواد جمع کرنے کے لیے وسیع نیٹ ورک کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی-ایس ایچ اے بی ڈی ایسی تمام تنظیموں کے لیے خبروں کے مواد کا واحد ذریعہ ہوگا۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ایس ایچ اے بی ڈی سروس ایک تعارفی پیشکش کے طور پر پہلے سال کے لیے مفت پیش کی جارہی ہے اوریہ پچاس زمروں میں تمام بڑی ہندوستانی زبانوں میں خبریں فراہم کرے گی۔

دوردرشن نیوز اورآل انڈیا ریڈیو کی ترمیم شدہ ویب سائٹوں  اور نیوز آن ایئر ایپ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر نے کہا  کہ آل انڈیا ریڈیو وسیع موبائل کنکٹی ویٹی کے دورمیں بھی بیحدضروری  بناہوا ہے اور اب بھی سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں درست معلومات کا ذریعہ ہے۔  ایپ میں بہت سے نئے فیچرز ہوں گے، جیسے ذاتی نیوز فیڈز، بریکنگ نیوز کے لیے پش نوٹیفیکیشن،ملٹی میڈیا مواد انضمام،آف لائن پڑھنے کی صلاحیت،ریئل ٹائم کوریج کے لیے لائیو اسٹریمنگ،آسان سوشل میڈیا شیئرنگ، لوکیشن پر مبنی خبروں کی ترسیل،آرٹیکلز کو محفوظ کرنے کے لیے بک مارکنگ اور طاقتور تلاش کی فعالیت۔

قبل ازیں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے بات کرتے ہوئے پرسار بھارتی کی پوری ٹیم کو شبد کے پائلٹ اور نئی ویب سائٹ اور ایپ کے آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل بہت زیادہ ہم آہنگی پیدا کرے گا اور پورے ملک میں بامعنی خبروں کے مواد کو پھیلانے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

پرسار بھارتی کے سی ای او،  جناب گورو دویدی نے کہا کہ پرسار بھارتی میڈیا تنظیموں تک رسائی قائم کرے گی اور اپنے نیٹ ورک کے ذریعے جمع کردہ آڈیو، ویڈیو، تصویر اورمتن پر مبنی معلومات کا اشتراک کرے گی۔

پی بی -شبد پلیٹ فارم کو میڈیا لینڈاسکیپ سے صارفین کو روزانہ نیوز فیڈز ویڈیو،آڈیو،ٹیکسٹ،فوٹو اور دیگر فارمیٹس میں فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پرسار بھارتی کے نامہ نگاروں،صحافیوں اور اسٹرنگروں کے وسیع نیٹ ورک سے چلنے والی یہ سروس آپ کو ملک کے مختلف حصوں سے تازہ ترین خبریں فراہم کرے گی۔

مشترکہ فیڈزکو مختلف پلیٹ فارموں پر حسب ضرورت کہانی سنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک تعارفی پیشکش کے طور پر یہ خدمات مفت دستیاب ہوں گی اور چھوٹے اخبارات،ٹی وی چینلز اورڈیجیٹل پورٹلوں کو کافی مدد مدد کریں گی۔ تفصیلات https://shabd.prasarbharati.org/ پر دستیاب ہیں۔

ڈی ڈی نیوزاورآکاش وانی نیوز کی نئی ترمیم شدہ  ویب سائٹ اور نیا نیوز آن ایئر ایپ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے تجربہ اور صارف کی بہتر مصروفیت فراہم کرے گا۔ ویب سائٹوں  میں صارف کے موافق تجربہ اوردلچسپی کے مواد ہوں گے۔ ان میں جدید ترین ڈیزائن عناصر ہوں گے، تاکہ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے تجربہ حاصل ہو سکے۔ صارفین دلچسپ خبروں کے آڈیو کو تلاش کر سکتے ہیں،خصوصی پروگراموں میں مشغول ہو سکتے ہیں اور روزانہ اور ہفتہ وار خصوصی نشریات سن سکتے ہیں۔ اپنی منظم ترتیب اور متنوع مواد کی پیشکش کے ساتھ، نئی ترمیم شدہ ویب سائٹیں صارفین کے لیے خبروں کے استعمال کے سفر کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔ وقف شدہ حصوں میں قومی،بین الاقوامی،تعلیم، صحت، کاروبار اورمعیشت، سائنس اور تکنیک، کھیل، ماحولیات اور آراء شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021DNL.jpg

 

************

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6059)


(Release ID: 2014346) Visitor Counter : 116