وزیراعظم کا دفتر
سشکت ناری - وکست بھارت پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
Posted On:
11 MAR 2024 3:26PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب گری راج سنگھ جی، جناب ارجن منڈا جی، جناب منسکھ مانڈویا جی اور ملک کے الگ الگ حصوں سے آئی ہوئی، وسیع تعداد میں یہاں بیٹھی ہوئی اور آپ کے ساتھ ساتھ ویڈیو کے ذریعے سے بھی ، ملک بھر میں لاکھوں دیدی آج ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ میں آپ سب کا خیر مقدم کرتا ہوں، مبارکباد دیتا ہوں ۔ اور اس جلسہ گاہ میں تو میں دیکھ رہا ہوں کہ شاید یہ چھوٹا بھارت ہے۔ بھارت کی ہر زبان ، ہر کونے کے لوگ یہاں نظر آ رہے ہیں۔ تو آپ سب کو بہت بہت مبارکباد ۔
آج کا یہ پروگرام خواتین کو تفویض اختیارات کے لحاظ سے بہت تاریخی ہے۔ آج مجھے نمو ڈرون دیدی مہم کے تحت، 1000 جدید ڈرون، خواتین کے خود امدادی گروپوں کو سونپنے کا موقع ملا ہے۔ ملک میں جو 1 کروڑ سے زیادہ بہنیں، پچھلے دنوں الگ الگ اسکیموں اور لاکھ کوششوں کی وجہ سے ، 1 کروڑ بہنیں لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ یہ آنکڑا چھوٹا نہیں ہے اور ابھی جب میں بات کر رہا تھا تو وہ کشوری بہن مجھے کہہ رہی تھی، وہ تو ہر مہینے 60-70 ہزار، 80 ہزار تک پہنچ جاتی ہے، بولے کمانے میں۔ اب ملک کے نوجوانوں کو بھی تحریک دے سکتے ہیں، گاؤں میں ایک بہن اپنے کاروبار سے ہر مہینے 60 ہزار، 70 ہزار روپیہ کماتی ہے۔ ان کی خود اعتمادی دیکھیے، ہاں کشوری وہاں بیٹھی ہے، ہاتھ اوپر کر رہی ہے۔ اور جب میں یہ سنتا ہوں، دیکھتا ہوں تو میرا یقین بہت بڑھ جاتا ہے۔ آپ کو تعجب ہوگا کبھی کبھی آپ جیسے لوگوں سے چھوٹی موٹی باتے سننے کو ملتی ہے نا، تو مجھے یقین بڑھ جاتا۔۔۔ ہاں یار ہم صحیح ملک میں ہیں، ملک کا ضرور کچھ بھلا ہوگا۔ کیونکہ ہم اسکیم تو بنائے، لیکن اس اسکیم کو پکڑکر کے آپ جو لگ جاتے ہیں نا۔۔۔ اور آپ نتیجہ دکھاتے ہیں۔ اور اس نتیجے کی وجہ سے سرکاری بابوؤں کو بھی لگتا ہے۔۔۔ ہاں یار کچھ اچھا ہو رہا ہے، تو کام تیزی سے بڑھتا ہے۔ اور اسی کی وجہ سے ، جب میں نے فیصلہ لیا کہ مجھے اب 3 کروڑ لکھ پتی دیدی کے آنکڑوں کو پار کرنا ہے۔ اور اسی مقصد سے آج 10 ہزار کروڑ روپئے کی رقم بھی، ان دیدیوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کی گئی ہے۔ اور میں ، آپ سبھی بہنوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
ماؤں بہنوں،
کوئی بھی ملک ہو، کوئی بھی سماج ہو، وہ ناری شکتی کا احترام بڑھاتے ہوئے، ان کے لیے نئے مواقع بناتے ہوئے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ملک میں پہلے جو سرکاریں رہیں، ان کے لیے آپ سبھی خواتین کی زندگی ، آپ کی مشکلیں، کبھی ترجیح نہیں رہیں، اور آپ کو، آپ کے نصیب پر چھوڑ دیا۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ اگر ہماری ماؤں بہنوں کو تھوڑا اگر موقع مل جائے، تھوڑا ان کو سہارا مل جائے تو پھر ان کو سہارے کی ضرورت نہیں رہتی ہے، وہ خود لوگوں کا سہارا بن جاتی ہے۔ اور یہ میں نے تب زیادہ محسوس کیا، جب لال قلعہ سے میں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں بات کرنی شروع کی۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے لال قلعہ سے ہماری ماؤں بہنوں کے لیے بیت الخلاء ہ نہ ہونے کے بارے میں ، جو مشکلیں ہوتی ہیں، اس درد کو میں نے بیان کیا تھا کہ کیسے گاؤں کی بہنیں، کیسے زندگی جیتی ہیں۔
میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے لال قلعے سے سینیٹری پیڈس کا موضوع اٹھایا تھا۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے لال قلعے سے کہا کہ رسوئی میں لکڑی پر کھانا بناتی ہماری مائیں بہنیں 400 سگریٹ کا جتنا دھواں ہوتا ہے نا۔۔۔ ہر روز برداشت کرتی ہیں، اپنے جسم میں لے جاتی ہیں۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے گھر میں نل سے جل نہ آنے پر آپ سبھی خواتین کو ہونے والی پریشانی کا ذکر کیا، اس کے لیے جل جیون مشن کا اعلان کیا۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے لال قلعے سے ہر خاتون کے پاس بینک کھاتے ہونے کی ضرورت پر بات کہی۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے لال قلعے سے آپ خواتین کے خلاف بولے جانے والے ہتک آمیز لفظوں کا موضوع اٹھایا۔
میں پہلا وزیر اعظم ہوں ، جس نے کہا کہ بیٹی تو اگر دیر سے گھر آتی ہے شام کو تو ماں، باپ، بھائی سب پوچھتے ہیں کہ کہا ں گئی تھی، کیوں دیر ہو گئی۔ لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ کوئی ماں باپ اپنا بیٹا دیر سے آتا ہے تو پوچھتا نہیں کہ بیٹا کہا گیا تھا، کیوں؟ بیٹے کو بھی تو پوچھو۔ اور یہ بات میں نے لال قلعے سے اٹھائی تھی۔ اور میں آج ملک کی ہر خاتون ، ہر بہن، ہر بیٹی کو یہ بتانا چاہتا ہوں۔ جب جب میں نے لال قلعے سے آپ کو با اختیار بنائے جانے کی بات کی، بد قسمتی سے کانگریس جیسی ملک کی سیاسی پارٹیان ، انہوں نے میرا مذاق اڑایا، میرے لیے ہتک آمیز باتیں کہیں ۔
ساتھیوں،
مودی کی ہمدردی اور مودی کی اسکیمیں، یہ زمین سے جڑی زندگی کے تجربے سے نکلی ہیں۔ بچپن میں ، جو اپنے گھر میں دیکھا، اپنے آس پاس، پڑوس میں دیکھا، پھر ملک کے گاؤں گاؤں میں بے شمار خاندانوں کے ساتھ رہ کر کے محسوس کیا، وہی آج مودی کی ہمدردیوں اور اسکیموں میں جھلکتا ہے۔ اس لئے یہ اسکیمیں میری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی زندگی کو آسان بناتی ہیں، ان کی مشکلیں کم کرتی ہیں۔ صرف اپنے خاندان کے لیے سوچنے والے، کنبہ پرور لیڈروں کو یہ بات قطعی سمجھ نہیں آ سکتی ہے۔ ملک کی کروڑوں کو مشکلوں سے، ماؤں بہنوں کو آزادی دلانے کی سوچ، یہ ہماری حکومت کی بہت سی اسکیموں کی بنیاد رہی ہے۔
میری ماؤں بہنوں،
پہلے کی سرکاروں نے ایک دو اسکیمیں شروع کرنے کو ہی خواتین کو تفویض اختیارات کا نام دے دیا تھا۔ مودی نے اس سیاسی سوچ کو ہی بدل دیا۔ 2014 ء میں حکومت میں آنے کے بعد ، میں نے آپ خواتین کی زندگی کے دور کے ہر پڑاؤ کے لیے اسکیمیں بنائیں، انہیں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا۔ آج پہلی سانس سے لیکر آخری سانس تک مودی کوئی نا کوئی اسکیم لیکر کے بھارت کی بہن بیٹیوں کی خدمت میں حاضر ہو جاتا ہے۔ حمل میں بیٹی کی ہلاکت نہ ہو، اس کے لیے ہم نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم شروع کی ۔ حمل کی دوران ماں کو صحیح غذا ملے، اس کے لیے ہر حاملہ کو 6 ہزار روپئے کی اقتصادی مدد دی۔ پیدائش کے بعد بیٹی کو پڑھائی میں مشکل نہ ہو، اس کے لیے زیادہ سے زیادہ، سود دینے والی سکنیہ سمردھی اسکیم شروع کی۔ بڑی ہوکر بیٹی کام کرنا چاہے تو آج اس کے پاس مدرا یوجنا کا اتنا بڑا ذریعہ ہے۔ بیٹی کے کریئر پر اثر نہ پڑے، اس کے لیے ہم نے زچگی کی چٹھیوں کو بھی بڑھاکر 26 ہفتے کر دیا۔ 5 لاکھ روپئے تک کا مفت علاج دینے والی آیوشمان اسکیم ہو، 80 ف صد ڈسکاؤنٹ پر سستی دوا دینے والے جن اوشدھی کیندر ہوں، ان سب کا سب سے زیادہ فائدہ آپ ماؤں بہنوں بیٹیو کو ہی تو ہو رہا ہے۔
ماؤں بہنوں،
مودی مسائل کو ٹالتا نہیں، ان سے ٹکراتا ہے، ان کے مستقل حل کے لیے کام کرتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بھارت میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ہمیں ، ان کی اقتصادی ساجھیداری بڑھانی ہوگی۔ اس لئے ہم نے اپنی حکومت کے ہر فیصلے میں، ہر اسکیم میں اس پہلو کا دھیان رکھا۔ میں آپ ماؤں بہنوں کو ایک مثال دیتا ہوں۔ آپ بھی جانتی ہیں کہ ہمارے یہاں، جائیداد ہوتی تھی تو مردوں کے نام پر ہوتی تھی۔ کوئی زمین خریدتا تھا۔۔۔ تو مرد کے نام پر۔۔ دکان خریدی جاتی تھی۔۔۔ تو مرد کے نام پر۔۔۔ گھر کی خاتون کے نام پر کچھ بھی نہیں ہوتا تھا؟ اس لئے ہم نے پی ایم آواس کے تحت ملنے والے گھر خواتین کے نام رجسٹر کئے۔ آپ نے تو خود دیکھا ہے کہ پہلے نئی گاڑی آتی تھی، ٹریکٹر آتا تھا، تو زیادہ تر مرد ہی چلاتے تھے۔ لوگ سوچتے تھے کہ کوئی بٹیہ اسے کیسے چلا پائے گی؟ گھر میں کوئی نیا سامان آتا تھا، نیا ٹی وی آتا تھا، نیا فون آتا تھا، تو مرد ہی خود کو اس کا فطری جان کار مانتے تھے۔ ان صورت حال سے، اس پرانی سوچ سے اب ہمارا معاشرہ آگے نکل رہا ہے۔ اور آج کا یہ پروگرام اس کی ایک اور مثال بنا ہے کہ بھارت کی زراعت کو نئی سمت دینے والی ڈرون ٹیکنا لوجی کی پہلی پائلٹ یہ میری بیٹیاں ہیں، یہ میری بہنیں ہیں۔
ہماری بہنیں ملک کو سکھائیں گی کہ ڈرون سے جدید کھیتی کیسے ہوتی ہے۔ ڈرون پائلٹ، نمو ڈرون دیدیوں کی صلاحیت ، ابھی میں میدان میں جاکر کے دیکھ کر آیا ہوں۔ میرا یقین ہے اور میں کچھ دن پہلے ’ من کی بات ‘ میں ایسی ہی ایک ڈرون دیدی سے بات کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس نے کہا ، میں ایک دن میں اتنے کھیت میں کام کرتی ہوں، ایک دن میں اتنے کھیت میں، میری اتنی کمائی ہوتی ہے۔ اور بولے میرا اتنا اعتماد بڑھ گیا ہے اور گاؤں میں میرا اتنا احترام بڑھ گیا ہے، گاؤں میں اب میری پہچان بدل گئی ہے۔ جس کو سائیکل چلانا بھی نہیں آتا ہے، اس کو گاؤں والے پائلٹ کہہ کر کے بلاتے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ ملک کی ناری شکتی، 21ویں صدی کے بھارت کی تکنیکی انقلاب کی قیادت کر سکتی ہے۔ آج ہم اسپیس سیکٹر میں دیکھتے ہیں، آئی ٹی سیکٹر میں دیکھتے ہیں، سائنس کے شعبے میں دیکھتے ہیں، کیسے بھارت کی خواتین اپنا پرچم لہرا رہی ہیں۔ اور بھارت تو خواتین کمرشیل پائیلٹس کے معاملے میں ، دنیا کا نمبر ون ملک ہے۔ ہوائی جہاز اڑانے والی بیٹیوں کی تعداد ہماری سب سے زیادہ ہے۔ آسمان میں کمرشیل پائلٹ ہو یا کھیتی کسانی میں ڈرونس، بھارت کی بیٹیاں کہیں بھی کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ اور اس بار تو 26 جنوری آپ نے دیکھا ہوگا ٹی وی پے، 26 جنوری کے پروگرام میں کرتویہ پتھ پر سارا بھارت دیکھ رہا تھا، ناری - ناری - ناری - ناری کی ہی طاقت کا جلوہ تھا وہاں پر۔
ساتھیوں،
آنے والے برسوں میں ملک میں ڈرون ٹیکنا لوجی میں بہت توسیع ہونے والی ہے۔ چھوٹی چھوٹی مقدار میں دودھ سبزی اور دوسری اشیاء ، اگر نزدیک کے مارکیٹ تک پہنچانا ہیں، تو ڈرون ایک اہم ذریعہ بننے والا ہے۔ دوائی کی ڈلیوری ہو، میڈیکل ٹیسٹ کے سیمپل کی ڈلیوری ہو، اس میں بھی ڈرون بہت بڑا کردار نبھاتے ہیں۔ یعنی نمو ڈرون دیدی اسکیم سے ، جو بہنیں ڈرون پائلٹ بن رہی ہیں، ان کے لیے مستقبل میں انگنت امکانات کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔
ماؤں بہنوں،
گذشتہ 10 برسوں میں ، جس طرح بھارت میں خواتین خود امدادی گروپوں کا اضافہ ہوا ہے، وہ اپنے آپ میں ایک مطالعے کا موضوع ہے۔ ان خواتین خود امدادی گروپوں نے ، بھارت میں خواتین کو تفویض اختیارات کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آج اس پروگرام سے ، میں خواتین خود امدادی گروپوں کی ہر بہنوں کو ، ان کی میں ستائش کرتا ہوں ، ان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ ان کی محنت نے خواتین خود امدادی گروپوں کو قوم کی تعمیر کا اہم گروپ بنا دیا ہے۔ آج خواتین کے خود امدادی گروپوں میں خواتین کی تعداد 10 کروڑ کو پار کر گئی ہے۔ گذشتہ 10 برسوں میں ، ہماری حکومت نے سیلف ہیلپ گروپس کی توسیع ہی نہیں کی بلکہ 98 فی صد گروپوں کے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوائے ہیں، یعنی قریب قریب 100 فی صد ۔ ہماری حکومت نے گروپوں کو ملنے والی مدد بھی 20 لاکھ روپئے تک بڑھا دی ہے۔ ابھی تک 8 لاکھ کروڑ سے، اب آنکڑا چھوٹا نہیں ہے۔ آپ لوگوں کے ہاتھ میں 8 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی مدد بنکوں سے ، میری ان بہنوں کے پاس پہنچ چکی ہے۔ اتنا پیسہ، سیدھا سیدھا گاؤں میں پہنچا ہے، بہنوں کے پاس پہنچا ہے۔ اور بہنوں کا مزاج ہوتا ہے، سب سے بڑی خصوصیت ہوتی ہے ’بچت ‘ ، وہ برباد نہیں کرتی وہ بچت کرتی ہے۔ اور جو بچت کی طاقت ہوتی ہے نا۔۔۔ وہ تابناک مستقبل کی نشانی بھی ہوتی ہے۔ اور میں جب بھی ان دیدیوں سے بات کرتا ہوں تو ایسی ایسی، نئی نئی چیزیں بتاتی ہے وہ، ان کی خود اعتمادی بتاتی ہے۔ یعنی، عام انسان تصور نہیں کر سکتا ہے۔ اور جو اتنی بڑی سطح پر گاؤں میں ، آج کل جو سڑکیں بنی ہیں، ہائی وے بنے ہیں، اس کا فائدہ بھی ان گروپوں کو ہوا ہے۔ اب لکھ پتی دیدیاں، اپنے مصنوعات کو شہر میں جاکر آسانی سے بیچ پا رہی ہیں۔ بہتر کنیکٹوٹی کی وجہ سے شہر کے لوگ بھی ، اب گاؤوں میں جاکر ، ان گروپوں سے براہ راست خریداری کرنے لگے ہیں۔ ایسی ہی وجوہات کی وجہ سے گذشتہ 5 برسوں میں خود امدادی گروپوں کے ممبروں کی آمدنی میں 3 گنا کا اضافہ ہوا ہے۔
ساتھیوں،
جن بہنوں کو، ان کے خوابوں کو، خواہشوں کو محدود کر دیا گیا تھا، آج وہ قوم کی تعمیر میں اپنے کردار میں توسیع کر رہی ہیں۔ آج گاؤں دیہات میں نئے نئے مواقع بن رہے ہیں، نئے نئے عہدے بنے ہیں۔ آج لاکھوں کی تعداد میں بینک سکھی، کرشی سکھی، پشو سکھی، متسیہ سکھی اور سروس سیکٹر سے جڑی دیدیاں، گاؤوں میں خدمات دے رہی ہیں۔ یہ دیدیاں، صحت سے لیکر ڈجیٹل انڈیا تک، ملک کی قومی مہموں کو نئی رفتار دے رہی ہیں۔ وزیر اعظم دیہی ڈجیٹل خواندگی مہم کو چلانے والی 50 فی صد سے زیادہ خواتین اور 50 فی صد سے زیادہ فیض یافتگان بھی خواتین ہیں۔ کامیابیوں کی یہ فہرست ہی خواتین کی قوت پر میرے بھروسے کو اور زیادہ مضبوط کرتی ہے۔ میں ملک کی ہر ماں - بہن - بیٹی کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا تیسرا دور حکومت خواتین کی قوت کے عروج کا نیا باب لکھے گا ۔
اور میں دیکھتا ہوں کہ کئی بہنیں شاید خود امدادی گروپ کی اپنی ملے، بیٹھے کا چھوٹا سا اقتصادی کاروبار ایسا نہیں، کچھ لوگ تو میں نے دیکھا ہے گاؤں میں بہت سی چیزیں کر رہی ہیں۔ کھیل کود مقابلے کر رہی ہے، خود امدادی گروپ بہنوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ جو بچیاں پڑھتی ہیں، ان کو بلاکر کے، لوگوں کو بلاکر کے ، ان سے بات چیت کرواتی ہے۔ کھیل کود میں جو بچیاں گاؤں میں اچھا کام کر رہی ہیں، خود امدادی گروپ کی بہنیں ان کا خیر مقدم – عزت افزائی کرتی ہیں۔ یعنی، میں نے دیکھا ہے کہ کچھ اسکولوں میں ، ان خود امدادی گروپوں کی بہنوں کو تقریر کے لیے بلاتے ہیں، ان کو کہتے ہیں ، آپ کی کامیابی کی وجہ بتائیے ۔ اور اسکول والے بھی بڑےدھیان لگا کر سنتے ہے بچے ، ٹیچر سنتے ہیں۔ یعنی ایک طرح سے بہت بڑا انقلاب آیا ہے۔ اور میں خود امدادی گروپ کی دیدی سے کہوں گا، میں ابھی ایک اسکیم لایہ ہوں جیسے ڈرون دیدی ہے نا، وہ تو میں نے آپ ہی کے قدموں میں رکھ دی ہے اور مجھے یقین ہے، جن ماؤں بہنوں کے قدموں میں ، میں نے ڈرون رکھا ہے نا، وہ مائیں بہنیں ڈرون کو آسمان میں تو لے جائیں گی ، ملک کے سنکلپ کو بھی اتنا ہی اونچا لے جائیں گی ۔
لیکن ایک اسکیم ایسی ہے ، جس میں ہماری خود امدادی گروپ کی بہنیں آگے آئیں ۔ میں نے ایک اسکیم بنائی ہے ’پی ایم سوریہ گھر ‘ ۔ یہ ’پی ایم سوریہ گھر ‘ کی خاصیت یہ ہے، ایک طرح سے مفت بجلی کی یہ اسکیم ہے۔ بجلی کا بل زیرو۔ اب آپ یہ کام کر سکتے ہیں کہ نہیں کر سکتے ہیں ؟ کر سکتے ہیں کہ نہیں کر سکتے ہیں ؟ سب بتائے تو میں بولوں ۔۔۔کر سکتے ہیں۔۔۔ پکا کر سکتے ہیں۔ ہم نے طے کیا ہے کہ ہر جو خاندان میں چھت ہوتی ہے ، اس پر ’سولر پینل ‘ لگانا، سورج کی کرنوں سے بجلی پیدا کرنا، اور اس بجلی کا گھر میں استعمال کرنا۔ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی کا استعمال کرنے والے خاندان بہت کم ہوتے ہیں۔ پنکھا ہو، ایئر کنڈیشن ہو، گھر میں فرج ہو، واشنگ مشین ہو تو 300 یونٹ میں گاڑی چل جاتی ہے۔ مطلب آپ کا زیرو بل آئے گا، زیرو بل۔ اتنا ہی نہیں، اگر آپنے زیادہ بجلی پیدا کی، آپ کہیں گے ، بجلی پیدا تو بڑے بڑے کارخانے میں بجلی پیدا ہوتی ہے، بڑے بڑے امیر لوگ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، ہم غریب کیا کر سکتے ہیں۔ یہی تو مودی کرتا ہے، اب غریب بھی بجلی پیدا کرے گا، اپنے گھر پر ہی بجلی کا کارخانہ لگ جائے گا۔ اور اضافی ، جو بجلی بنے گی، وہ بجلی حکومت خرید لے گی۔ اس سے بھی ہماری ، ان بہنوں کو، خاندان کو آمدنی ہو گی۔
تو آپ یہ پی ایم سوریہ گھر، اس کو آپ اگر، آپ کے یہاں کامن سبھی سینٹر میں جا ئیں گے تو وہاں پر اپلائی کر سکتے ہیں۔ میں سب بہنوں کو کہوں گا ، خود امدادی گروپوں کی بہنوں سے کہوں گا کہ آپ میدان میں آئیے اور اس اسکیم کو گھر گھر پہنچائیے۔ آپ اس کا کاروبار ہاتھ میں لے لیجئے۔ آپ دیکھیے ، کتنا بڑا بجلی کا کام اب میری بہنوں کے ذریعے ہو سکتا ہے اور مجھے یہ پورا یقین ہے، ہر گھر میں جب زیرو یونٹ بجلی کا بل ہو جائے گا نا۔۔۔ پورا زیرو بل تو وہ آپ کو آشیرواد دینگے کہ نہیں دیں گے۔ اور ان کا جو پیسہ بچے گا ، وہ اپنے خاندان کے کام آئے گا کہ نہیں آئے گا۔ تو یہ اسکیم کا سب سے زیادہ فائدہ ل ہماری خود امدادی گروپوں کی جو بہنیں ہیں ، اس کی قیادت کرکے اپنے گاؤں میں کروا سکتی ہیں۔ اور میں نے حکومت کو بھی کہا ہے کہ جہاں جہاں خود امدادی گروپوں کی بہنیں ، اس کام کے لیے آگے آتی ہیں، ہم ان کو ترجیح دیں گے اور زیرو بل بجلی کا ، اس ابھیان کو بھی کامیابی سے مجھے آگے بڑھانا ہے۔ میں پھر ایک بار آپ کو بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بہت بہت شکریہ ۔
………………………
ش ح ۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 5953
(Release ID: 2013476)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
Assamese
,
Malayalam
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada