وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  اولین قومی  تخلیق کار ایوارڈ پیش کریں گے


ایوارڈ، تمام شعبوں  میں، عمدگی اور اثرات کو تسلیم کرنے کی کوشش ہے، جن میں کہانی سنانے، سماجی تبدیلی کی وکالت کرنے، ماحولیاتی پائیداری، تعلیم، گیمنگ سمیت دیگر شعبے شامل ہیں

ایوارڈ نے، وسیع پیمانے پر عوامی مصروفیت کا مشاہدہ کیا ہے؛ 1.57 لاکھ سے زیادہ کاغذات نامزدگی اور تقریباً 10 لاکھ ووٹ ڈالے گئے

بیس زمروں  میں ایوارڈ دیا جائے گا

Posted On: 07 MAR 2024 4:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 8 مارچ کو صبح ساڑھے دس  بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں اولین قومی تخلیق کار ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع  سے خطاب بھی کریں گے۔

قومی کریئٹرز ایوارڈ، کہانی سنانے، سماجی تبدیلی کی وکالت کرنے، ماحولیاتی پائیداری، تعلیم، گیمنگ سمیت دیگرتمام شعبوں میں عمدگی اور اثرات کو تسلیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایوارڈ کو مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے، تخلیقی صلاحیتوں کے استعمال کے لیے، ایک لانچ پیڈ کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

قومی تخلیق کار ایوارڈ، مثالی عوامی مصروفیت کا گواہ ہے۔ پہلے راؤنڈ میں 20 مختلف زمروں میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ اس کے بعد، ووٹنگ راؤنڈ میں، ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے مختلف ایوارڈ زمروں  میں تقریباً 10 لاکھ ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے بعد تین بین الاقوامی تخلیق کاروں سمیت 23 فاتحین کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ زبردست عوامی مصروفیت اس بات کی گواہی ہے کہ ایوارڈ صحیح معنوں میں لوگوں کے انتخاب کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ ایوارڈ 20  زمروں میں دیا جائے گا، جس میں بہترین کہانی نگار کا ایوارڈ بھی شامل ہے؛  ان میں دی ڈسربٹر آف دی ایئر ؛ سال کے مشہور تخلیق کار؛ گرین چمپئن ایوارڈ؛ سماجی تبدیلی کے لیے بہترین تخلیق کار؛ سب سے زیادہ متاثر کن ایگری تخلیق کار؛ سال کے ثقافتی سفیر؛ بین الاقوامی تخلیق کار ایوارڈ؛ بہترین سفر تخلیق کار ایوارڈ؛ سوچھتا سفیر ایوارڈ؛ نیو انڈیا چمپئن ایوارڈ؛ ٹیک تخلیق کار ایوارڈ؛ ہیریٹیج فیشن آئیکون ایوارڈ؛  تخلیق کاروں میں سب سے بہتر تخلیق کار (مرد اور عورت)؛ کھانے کے زمرے میں بہترین تخلیق کار؛ تعلیم کے زمرے میں بہترین تخلیق کار؛ گیمنگ زمرے میں بہترین تخلیق کار؛ بہترین مائیکرو تخلیق کار؛ بہترین نینو تخلیق کار؛ بہترین صحت اور تندرستی تخلیق کار شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-5795


(Release ID: 2012232) Visitor Counter : 91