وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کلپکم کے آغاز کا مشاہدہ کیا

Posted On: 04 MAR 2024 11:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کلپکم میں ہندوستان کے پہلے اور مکمل طور پر دیسی فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کی ‘‘کور لوڈنگ’’ کے آغاز کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بریڈر ری ایکٹر، جو استعمال کی ضرورت سے زیادہ ایندھن پیدا کرتا ہے، ہندوستان کے تھوریم کے وسیع ذخائر کے حتمی استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آج  سب سے پہلے، کلپکم میں ہندوستان کے پہلے اور مکمل طور پر دیسی فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کی ‘‘کور لوڈنگ’’ کے آغاز کا مشاہدہ کیا، جو کہ استعمال سے زیادہ ایندھن پیدا کرتا ہے۔

یہ ہندوستان کے تھوریم کے وسیع ذخائر کے حتمی استعمال کی راہ ہموار کرے گا اور اس طرح جوہری ایندھن کی درآمد کی ضرورت کو ختم کرے گا۔

اس سے ہندوستان کو توانائی کی خود انحصاری  حاصل کرنےاور خالص صفر کے ہدف کی طرف پیش رفت کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘

*************

( ش ح ۔ج   ق ۔ رض (

U. No: 5671


(Release ID: 2011493)