وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے راما کرشن مٹھ اور راما کرشن مشن کے صدر شریمت سوامی اسمرنانند جی مہاراج کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی

Posted On: 04 MAR 2024 6:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راماکرشن مٹھ اور راماکرشن مشن کے صدر شریمت سوامی اسمرنانند جی مہاراج کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’میں راما کرشن مٹھ اور راما کرشن مشن کے صدر شریمت سوامی اسمرنانند جی مہاراج کی اچھی صحت اور ان کے جلد از جلد روبہ صحت ہونے کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کی تعلیمات اور روحانی رہنمائی متعدد افراد کے لیے مشعل راہ ہے، اور ہمارے معاشرے کی روحانی ترقی اور فلاح و بہبود میں ان کے تعاون کو کم نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5658


(Release ID: 2011375) Visitor Counter : 83