وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

عبوری بجٹ 25-2024 ء  زرعی شعبے میں قدر میں اضافے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کا وعدہ  کرتا ہے


ابتدائی اور ثانوی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ سمیت  فصلوں کی کٹائی کے بعد کی سرگرمیوں میں نجی اور عوامی سرمایہ کاری کے مزید فروغ کا اعلان کیا گیا

پی ایم کسان سماّن یوجنا کے تحت 11.8 کروڑ کسانوں کو براہ راست مالی امداد

پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت 4 کروڑ کسانوں کو فصل بیمہ

تلہن کے لیے ‘‘ آتم نربھرتا ’’  کے حصول  کی خاطر حکمت عملی وضع کی جائے گی

مختلف فصلوں کے لیے نینو ڈی اے پی کے استعمال کو زراعت کے مختلف آب و ہوا والے تمام  زونوں میں  توسیع دی جائے گی

Posted On: 01 FEB 2024 12:49PM by PIB Delhi

کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی مانگ کو بڑھانا  خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ  نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ  آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ عبوری بجٹ 25-2024 ء کی اہم خصوصیات میں سے ایک ہے۔    کاشت کاروں کو ہمارا  ‘ اَنّ داتا ’  قرار دیتے ہوئے، محترمہ۔ سیتا رمن نے کہا کہ ‘ اَنّ داتا ’  کی پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً مناسب اضافہ کیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر سال پی ایم کسان سمان یوجنا کے تحت 11.8 کروڑ کسانوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جن میں کزور اور چھوٹے کسان شامل ہیں، جب کہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت 4 کروڑ کسانوں کو فصل کا بیمہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ اسکیمیں ، کئی دوسرے پروگراموں کے علاوہ، ملک اور دنیا کے لیے خوراک پیدا کرنے والے ‘ اَنّ داتا ’ کی مدد کر  رہی ہیں  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 80 کروڑ لوگوں کے لیے مفت راشن کے ذریعے خوراک کے لیے تشویش کو دور کیا گیا ہے۔

عبوری بجٹ 25-2024 ء  میں زرعی شعبے میں پیداوار کی قدر میں اضافہ کرنے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے  کا وعدہ کیا گیا ہے۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن نے زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار کو یکجا کرنے، جدید اسٹوریج، موثر سپلائی چین، ابتدائی اور ثانوی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ اور برانڈنگ سمیت فصل کے بعد کی سرگرمیوں میں نجی اور عوامی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔

وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ‘‘ یہ شعبہ جامع، متوازن، اعلیٰ ترقی اور پیداواری صلاحیت کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے کسانوں پر مرکوز پالیسیوں، آمدنی کی حمایت، قیمتوں اور انشورنس سپورٹ کے ذریعے خطرات کی کوریج، ٹیکنالوجی کے فروغ اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے اختراعات  کے ذریعے سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ’’

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائز یوجنا نے 2.4 لاکھ  خود امدادی گروپوں اور ساٹھ ہزار افراد کو قرض کے روابط کے ساتھ مدد کی ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ دیگر اسکیمیں فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور پیداواری صلاحیت اور آمدنی کو بہتر بنانے کی کوششوں کی تکمیل کر رہی ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا سے 38 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے اور 10 لاکھ روزگار پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکٹرانک نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ نے 1361 منڈیوں کو مربوط کیا ہے اور 1.8 کروڑ کسانوں کو خدمات فراہم کر رہی  ہے  ، جس کا تجارتی حجم 3 لاکھ کروڑروپے  ہے۔

وزیرموصوف نے  زور دے کر کہا کہ ‘‘ مذکورہ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی نے دیہی علاقوں میں حقیقی آمدنی میں اضافہ کیا ہے تاکہ  ان کی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا  سکے  ۔ اس طرح ترقی کو فروغ ملے گا اور  روز گار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔  ’’

آتم نربھر تلہن ابھیان

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ  سیتا رمن  کے ذریعے  پیش کئے گئے 25-2024 ء کے عبوری بجٹ  میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سرسوں، مونگ پھلی، تل، سویا بین اور سورج مکھی جیسے تلہن  کی پیداوار مین ‘ آتم نربھرتا ’ حاصل کرنے کے لیے  ایک حکمت عملی  مرتب کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس میں زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے لیے تحقیق، کاشت کاری کی جدید تکنیک کا وسیع پیمانے پر استعمال، مارکیٹ کے روابط، خریداری، ویلیو ایڈیشن اور فصلوں کے انشورنس کا احاطہ کیا جائے گا۔

نینو ڈی اے پی

مرکزی وزیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ‘‘ نینو یوریا کو کامیابی سے اپنانے کے بعد، مختلف فصلوں  کے لیے نینو ڈی اے پی کا اطلاق تمام زرعی آب و ہوا والے علاقوں میں کیا جائے گا۔ ’’

*********

(ش ح۔ و ا  ۔ ع ا)

U.No. 4233


(Release ID: 2001421) Visitor Counter : 128