وزارت خزانہ
ناری شکتی پر زور
صنعت کاری کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے،ان کے لئے زندگی گزارنے میں آسانی فراہم کرانے اور انہیں باوقار بنانے کے کاموں میں تیزی آئی ہے: وزیر خزانہ
تیس کروڑ کا مدرا یوجنا قرض خاتون کاروباریوں کو دیئے گئے
اعلیٰ تعلیم میں خواتین کے داخلے میں 28 فیصد اضافہ
اسٹیم کورسز میں لڑکیوں اور خواتین کا 43 فیصد داخلہ – جوکہ اس سلسلے میں دنیا بھر کے ممالک میں کئے جانے والے اعلی سطحی اقدامات میں سے ایک ہے
افرادی قوت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت
’تین طلاق‘ کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا
لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستوں کا ریزرویشن
دیہی علاقوں میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت 70 فیصد سے زیادہ مکانات واحد یا مشترکہ مالکان کے طور پر خواتین کو دیئے گئے
Posted On:
01 FEB 2024 12:41PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 2024-25 کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دس سالوں میں خواتین کو انٹرپرینیورشپ کے ذریعے بااختیار بنانے، زندگی گزارنے میں آسانی اور وقار فراہم کرا نے کے کاموں میں تیزی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کاروباریوں کو تیس کروڑ مدرا یوجنا قرض دیئے گئے ہیں۔ دس سالوں میں اعلیٰ تعلیم میں خواتین کے داخلے میں اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیم کورسز میں، لڑکیوں اور خواتین کا داخلہ مجموعی داخلوں کا تینتالیس فیصد رہا ہے - یہ دنیا کی اعلی رترین شرحوںمیں سے ایک ہے۔ یہ تمام اقدامات افرادی قوت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت ظاہر کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ’تین طلاق‘ کو غیر قانونی بنانا، لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں ریزرو کرنا اور دیہی علاقوں میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت ستر فیصد سے زیادہ مکان خواتین کو اکیلے یا مشترکہ ملکیت کے طور پر دیئے جانے سےان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کا پختہ یقین ہے کہ ہمیں چار بڑی ذاتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ’’وہ ہیں، ’غریب‘ ، ’مہیلائیں‘ (خواتین)، ’یووا‘ (نوجوان) اور’ان دتا‘ (کسان)۔ ان کی ضروریات، ان کی خواہشات اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جب وہ ترقی کرتے ہیں تو ملک ترقی کرتا ہے، ان چاروں کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ انہیں حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کو تفویض بااختیارات اور ان کی بہبود سے ملک کو آگے بڑھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-4247
(Release ID: 2001371)
Visitor Counter : 106
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam