وزیراعظم کا دفتر
عبوری بجٹ 2024 پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
Posted On:
01 FEB 2024 1:52PM by PIB Delhi
میرے پیارے ہم وطنوں،
آج کا یہ بجٹ، عبوری بجٹ تو ہے ہی، لیکن یہ بجٹ انکلوژِو اور اِنوویٹو بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں کانٹی نیوٹی کا کانفیڈنس ہے۔ یہ بجٹ وکست بھارت کے 4 ستون – نوجوان، غریب، خواتین اور کسان، سبھی کو امپاور کرے گا۔ نرملا جی کا یہ بجٹ، ملک کے مستقبل کی تعمیر کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں 2047 کے وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی گارنٹی ہے۔ میں نرملا جی اور ان کی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
ساتھیوں،
اس بجٹ میں، نوجوان بھارت کی آرزوؤں کی، بھارت کی ینگ ایسپریشنز کی عکاسی ہے۔ بجٹ میں دو اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ ریسرچ اور انوویشن پر ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ میں اسٹارٹ اپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کی توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ساتھیوں،
اس بجٹ میں فسکل ڈیفسٹ (مالی خسارہ) کو قابو میں رکھتے ہوئے کیپٹل ایکسپینڈیچر کو 11 لاکھ 11 ہزار 111 کروڑ روپے کی تاریخی اونچائی عطا کی گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کی زبان میں کہیں تو یہ ایک طرح سے ’سویٹ اسپاٹ‘ ہے۔ اس سے بھارت میں 21ویں صدی کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے نئے مواقع تیار ہوں گے۔ بجٹ میں وندے بھارت اسٹینڈرڈ کی 40 ہزار جدید بوگیاں بنا کر، انہیں عام مسافر ٹرینوں میں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے الگ الگ ریل روٹ پر کروڑوں مسافروں میں آرامدہ سفر کا تجربہ بڑھے گا۔
ساتھیوں،
ہم ایک بڑا ہدف طے کرتے ہیں، اسے حاصل کرتے ہیں اور پھر اس سے بھی بڑا ہدف اپنے لیے طے کرتے ہیں۔ غریبوں کے لیے ہم نے گاؤوں اور شہروں میں 4 کروڑ سے زیادہ گھر بنائے ہیں۔ اب ہم نے 2 کروڑ مزید نئے گھر بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔ ہم نے 2 کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف طے کیا تھا۔ اب اس ہدف کو بڑھا کر 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا کر دیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا نے غریبوں کی بہت مدد کی ہے۔ اب آنگن واڑی اور آشا ورکر، ان سب کو اس اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا۔
ساتھیوں،
اس بجٹ میں غریب اور متوسط طبقہ کو امپاور کرنے، ان کے لیے آمدنی کے نئے مواقع بنانے پر بھی بہت زور دیا گیا ہے۔ روف ٹاپ سولر مہم میں ایک کروڑ خاندانوں کو سولر روف ٹاپ کے توسط سے مفت بجلی حاصل ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، سرکار کو اضافی بجلی بیچ کر لوگوں کو 15 سے 20 ہزار سالانہ کی آمدنی بھی ہوگی اور یہ ہر فیملی کو ہوگی۔
ساتھیوں،
آج جس انکم ٹیکس رمیشن اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے متوسط طبقہ کے قریب ایک کروڑ لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔ پچھلی سرکاروں نے عام انسانوں کے سر پر دہائیوں سے یہ بہت بڑی تلوار لٹکا رکھی تھی۔ آج اس بجٹ میں کسانوں کے لیے بھی بہت اہم اور بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ نینو ڈی اے پی کا استعمال ہو، مویشیوں کے لیے نئی اسکیم ہو، پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کی توسیع ہو، اور آتم نربھر آئل سیڈ مہم ہو، اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور خرچ کم ہوگا۔ میں ایک بار پھر تمام ہم وطنوں کو اس تاریخی بجٹ کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔
*****
ش ح – ق ت
U: 4260
(Release ID: 2001319)
Visitor Counter : 99
Read this release in:
Kannada
,
Bengali
,
Assamese
,
Telugu
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil