وزارت خزانہ

لکھپتی دیدی سے متعلق ہدف 2 کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ کیا جائے گا:وزیرخزانہ


لکھپتی دیدی بننے کے لیےتقریباً 1 کروڑ خواتین کی مدد کی گئی

9 کروڑ خواتین  پرمشتمل83 لاکھ ایس ایچ جیز،امپاورمنٹ اور خود انحصاری کے ذریعے دیہی سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کررہے ہیں

Posted On: 01 FEB 2024 12:45PM by PIB Delhi

آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا کہ لکھپتی دیدی سے متعلق ہدف کو 2 کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 9 کروڑ خواتین پر مشتمل83 لاکھ ایچ ایس جیز، امپاورمنٹ اور خو دانحصاری کے ذریعے دیہی سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کررہے ہیں۔ ان کی کامیابی نے تقریباً ایک کروڑ خواتین کو پہلے ہی لکھپتی دیدی بننے میں مدد فراہم کی ہے۔ وہ دوسروں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ان کے کارناموں کا ان کی عزت افزائی کے ذریعے اعتراف کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیابی سے خوش ہو کر لکھپتی دیدی کے ہدف کو بڑھا دیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-02-01124753EIXN.png

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کو پختہ یقین ہے کہ ہمیں چار بڑی ذاتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ ذاتیں ہیں،’غریب‘، ‘مہیلائیں‘(خواتین)، ‘یووا‘ (نوجوان)اور ’انیہ داتا‘ (کسان)۔’’ان کی ضروریات، ان کی خواہشات اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملک ترقی کرتا ہے، جب وہ ترقی کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان چاروں کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے ، ان کے امپاورمنٹ اورفلاح و بہبود کے لیے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے اوریہ تعاون  انہیں حاصل  بھی ہے۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ حکومت ترقی کے لیے ایک ایسے نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے، جو ہمہ جہت، ہمہ گیر اورسبھی کو شامل کرنے والی(سروانگین، سرو اسپرشی اورسروسماویشی)ہے۔ یہ ہر سطح پر تمام ذاتوں اور لوگوں کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2047 تک ہندوستان کو ‘وکست بھارت‘بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔’’اس مقصد کے حصول کے لیے، ہمیں لوگوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘

************

 

ش ح۔م م۔ن ع

U. No.4237



(Release ID: 2001280) Visitor Counter : 65