وزارت خزانہ

بڑھتی ہوئی آبادی اور آبادیاتی تبدیلیاں’ وکست بھارت‘  کے مقصد کے حصول کی راہ میں  چیلنج ہیں


تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور آبادیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والےچیلنجوں کی جانچ کے لئے کمیٹی قائم کی جائے گی

Posted On: 01 FEB 2024 12:43PM by PIB Delhi

سال 2047 تک’وکست بھارت‘ اور ’امرت کال‘ پر فوکس کرتے ہوئے، خزانے اور کارپوریٹ مور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 2024ـ25پیش  کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور آبادیاتی تبدیلیاں ’وکست بھارت‘ کے مقصد کے حصول کی راہ میں چیلنج پیدا کرتی ہیں۔

محترمہ نرملا  سیتا رمن نےتیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور آبادیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر جامع طریقے سے غور کرنے کے لئے ایک اعلی اختیارات والی کمیٹی کی تشکیل  کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کو مذکورہ بالا  چیلنجوں  پر قابو پانے کے لئے سفارشات پیش کرنے کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U-4245



(Release ID: 2001272) Visitor Counter : 48