وزارتِ تعلیم

پریکشا پہ چرچا 2024  سے پہلے  ملک گیر پینٹنگ مقابلے میں 60,000 سے زائد طلباء نے حصہ لیا


پریکشا پہ چرچا 2024 کے لیے ریکارڈ 2.26 کروڑ رجسٹریشن

ملک بھر کے طلباء میں زبردست جوش و خروش، تقریب میں شرکت اور وزیر اعظم سے بات چیت کے لیے بے تاب

Posted On: 24 JAN 2024 2:07PM by PIB Delhi

پریکشا پہ چرچا 2024 ،طلباء میں امتحانی دباؤ سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد پہل سے پہلے، 23 جنوری 2024 کوملک میں  774  اضلاع میں 657 کیندریہ ودیالیوں اور 122 نوودیہ ودیالیوں (این وی ایس ) میں ملک گیر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

60 ہزار سے زیادہ طلباء نے اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا، جس کی تھیم وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ لکھی گئی کتاب ‘ بُک ایگزام واریئرز’ کے امتحانی منتروں کے ارد گرد تھی۔

اس دن کو ‘پراکرم دیوس’ کے طور پر منایا جاتا ہے، جو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش ہے تاکہ طلبہ کو عظیم رہنما کی زندگی سے متاثر کیا جا سکے اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔ یہ متاثر کن پیغام پینٹنگ مقابلے کا  ایک موضوع بھی تھا۔

طلباء کے تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے ملک بھر کے تمام اسکولوں میں مختلف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ، جن میں پینٹنگ مقابلہ بھی شامل ہے۔ 12 جنوری (قومی یوتھ ڈے) سے 23 جنوری تک میراتھن دوڑ، موسیقی کا مقابلہ، میم مقابلہ، نکڑ ناٹک، پوسٹر سازی اور یوگا اور مراقبہ کے اجلاس  جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

طلباء اور اساتذہ نے 23 جنوری 2024 کو پینٹنگ مقابلے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

Image

Image

Image

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکول کے طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ بات چیت کے پروگرام ‘‘پریکشا پہ چرچا 2024’’ کے 7ویں ایڈیشن،نے مائی گوو پورٹل پر بڑے پیمانے پر 2.26 کروڑ رجسٹریشن ریکارڈ کی ہے۔ یہ ملک بھر کے طلباء میں بڑے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہےاوروہ اس مخصوص تقریب  میں حصہ لینے  اور وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے لئے بے تاب ہیں ۔

اس سال پریکشا پہ چرچا 2024 پروگرام 29 جنوری 2024 کو صبح 11 بجے سے ٹاؤن ہال فارمیٹ میں بھارت منڈپم، آئی ٹی پی او، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں تقریباً 3000 شرکاء وزیراعظم سے بات چیت کریں گے۔ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دو طالب علم اور ایک استاد اور کلا اتسو کے فاتحین کو مرکزی تقریب کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آرایس) کے سو (100) طلباء  اس کے قیام کے بعد پہلی بار اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

پریکشا پہ چرچا نوجوانوں کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک بڑی تحریک کا حصہ ہے۔ یہ ایک ایسی تحریک ہے جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے طلباء، والدین، اساتذہ اور معاشرے کو ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے اکٹھا کرنے کی کوششوں سے چلتی ہے ،جہاں ہر بچے کی منفرد انفرادیت کو منایا جاتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اسے مکمل طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس تحریک کو متاثر کرنے والی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  ڈگرسے ہٹ کرسب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ‘ایگزام ویریئرس ’ ہے، جو انگریزی، ہندی اور دیگر بڑی علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے۔

*********

 (ش ح۔اک ۔ع آ)

U-3950



(Release ID: 1999125) Visitor Counter : 59