وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  نے جن نائک کرپوری ٹھاکر کو ان کے صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


معاشرے اور سیاست پر کرپوری ٹھاکر کے بے مثال اثرات کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Posted On: 24 JAN 2024 9:22AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن نائک کرپوری ٹھاکر کو ان کے صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس خاص موقع پر ہماری حکومت کو کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن سے نوازنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

جناب مودی نے معاشرے اور سیاست پر کرپوری ٹھاکر کے بے مثال اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘میں جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کو ان کے صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش  کرتا ہوں۔ اس خاص موقع پر ہماری حکومت کو انہیں بھارت رتن سے نوازنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ میں نے ہمارے  سماج اور سیاست پر ان کے بے مثال اثرات پر چند خیالات قلمبند کیے ہیں۔’’

‘‘ملک بھر میں میرے پریوار جنوں کی طرف سے، جن نائک کرپوری ٹھاکر جی کو ان کے صد سالہ یوم پیدائش پر میرا مؤدبانہ خراج عقیدت۔ اس خاص موقع پر ہماری حکومت کو انہیں بھارت رتن سے نوازنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ہندوستانی سماج اور سیاست پر انہوں نے جو بےمثال اثرات چھوڑے ہیں اس  کے تعلق سے میں اپنے جذبات اورخیالات کو آپ کے ساتھ مشتر ک کررہاہوں … https://nm-4.com/vLEoBk

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3937)



(Release ID: 1999022) Visitor Counter : 71