کابینہ
کابینہ نے ہندوستان اور ایکواڈور کے درمیان طبی مصنوعات سے متعلق ضابطے کے شعبے میں تعاون کے بارے میں طے پائی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کو منظوری دی
Posted On:
18 JAN 2024 12:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو، جمہوریہ ہندوستان کی حکومت کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) اور جمہوریہ ایکواڈور کی ایجنشیا نیشنل ڈی ریگولیکشن، کنٹرول وائی ویجیلینشیا سینیٹریا- اے آر سی ایس اے ، ڈاکٹر ڈاکٹر لیوپولڈو ایزکیٹا پیریزکے درمیان طبی مصنوعات سے متعلق ضابطے کے شعبے میں تعاون کے بارے میں 07 نومبر 2023 کو طے پائی ایک مفاہمتی یادداشت سےواقف کرایا گیا ۔
فائدہ:
مفاہمت کی یادداشت دونوں فریقوں کے درمیان انضباطی پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھنے میں سہولت فراہم کرے گی اور طبی مصنوعات کے ضابطے کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور بین الاقوامی فورمز اور سطحوں پر بہتر ہم آہنگی پیداکرنے میں مدد کرے گی۔
روزگار پیدا کرنے کے امکانات :
مفاہمت نامے کی وجہ سے انضباطی طورطریقوں میں پیدا ہوئی ہم آہنگی، ہندوستان سے ادویات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ادویہ سازی کے شعبے میں تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آتم نربھر بھارت:
ایم او یو کی بدولت طبی مصنوعات کی برآمدات میں سہولت فراہم ہوگی جس سے کہ غیرملکی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ یہ آتم نربھر بھارت کی جانب ایک قدم ہوگا۔
پس منظر:
سی ڈی ایس سی او، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کا ایک ماتحت دفتر ہے، جو صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کا ایک منسلک دفتر ہے۔سی ڈی ایس سی او بھارت میں ادویات، طبی آلات اور کاسمیٹکس کے لیے قومی انضباطی اتھارٹی ہے۔ایجنشیا نیشنل ڈی ریگولیکشن، کنٹرول وائی ویجی لینشیا سینیٹریا- اے آر سی ایس اے ، ڈاکٹر لیوپولڈو ایزکیٹا پیریز ایک ریگولیٹری ایجنسی ہے جو جمہوریہ ایکواڈور میں ان مصنوعات کو منضبط کرتی ہے۔
************
ش ح- ع م ۔ م ص
(U: 3740)
(Release ID: 1997245)
Visitor Counter : 78
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam