وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مسلسل چوتھی بار جیت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مبارک باد دی

Posted On: 08 JAN 2024 7:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کی اور انہیں پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی بار تاریخی جیت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

وزیر اعظم مودی نے X پر پوسٹ کیا:

”وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کی اور پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی بار تاریخی جیت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔ میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے بنگلہ دیش کی عوام کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی پائیدار اور عوام پر مرکوز شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔“

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3394


(Release ID: 1994340) Visitor Counter : 117