وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل پر پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 06 JAN 2024 5:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  ہندوستان کی پہلی سولر تحقیقی سیٹ لائٹ  آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل تک  پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

اس حصولیابی  کو ہمارے سائنسدانوں  کے وقف  کا  ثبوت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کے فائدے کے لیے سائنس کی نئی حدوں کو آگے بڑھانا جاری رکھیں گے ۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

"ہندوستان نے ایک اور حصولیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستان کی پہلا سولر تحقیقی سیٹ لائٹ  آدتیہ-ایل 1 اپنی منزل پر پہنچ گیا۔ یہ ہمارے سائنسدانوں کی انتہائی پیچیدہ اور  مشکل خلائی مشنوں  میں سے ایک ہے جس کے خواب کو تعبیر آشنا کرنے میں ہمارے سائنسدانوں کے انتھک وقف کا ثبوت ہے ۔ میں اس غیر معمولی  حصولیابی کی ستائش کرنے  میں قوم کے ساتھ شامل ہوں۔ ہم انسانیت کی بھلائی  کے لیے سائنس کی نئی حدوں کو عبور کرتے رہیں گے۔"

*****

U.No:3336

ش ح۔ق ج۔س ا



(Release ID: 1993834) Visitor Counter : 78