وزیراعظم کا دفتر
ڈی ایم ڈی کے کے بانی وجے کانت کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
Posted On:
28 DEC 2023 11:06AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈی ایم ڈی کے کے بانی اور تجربہ کار اداکار جناب وجے کانت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے جناب وجے کانت کو ان کی عوامی خدمات کے لیے یاد کیا جس نے تمل ناڈو کے سیاسی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’تھرو وجے کانت جی کے انتقال سے انتہائی غمگین ہوں ۔ تامل فلمی دنیا کے ایک مثالی فن کار ، ان کی کرشماتی اداکاری نے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو مسحور کرلیاتھا۔ ایک سیاسی رہنما کے طور پر، وہ عوامی خدمت کے لیے گہری وابستگی رکھتے تھے، جس نے تامل ناڈو کی سیاسیات پر دیرپا اثر چھوڑا۔ ان کے جانے سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہو گا۔ وہ ایک قریبی دوست تھے اور میں ان کے ساتھ برسوں کے دوران ہونے والی بات چیت کو بہت شدت سے یاد کرتا ہوں۔ اس رنج وغم کے وقت میں میری ہمدردیاں ان کے کنبے، ان کے چاہنے والوں اور ان کے تمام معتقدین کے ساتھ ہیں‘‘۔
*************
( ش ح ۔ س ب۔ رض (
U. No.3048
(Release ID: 1991167)
Visitor Counter : 72
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam