وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے وکست  بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین  سے بات چیت کی


ملک بھر سے  ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین اس پروگرام میں شامل ہوئے

‘وکست  بھارت سنکلپ یاترا’ ‘‘ سرکاری اسکیموں کے صد فیصد نفاذ  پر توجہ مرکوز کرتی ہے‘‘

‘‘میں مسلسل ان لوگوں کی تلاش کر رہا ہوں جنہوں نے اس سے استفادہ نہیں کیا  ہے’’

مودی کی گارنٹی کی گاڑی جہاں کہیں بھی جا رہی ہے اس سے لوگوں  کے مابین اعتماد  میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں پوری ہو رہی ہیں

‘‘میں نے 2 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف طے کیا ہے’’

‘‘وَن ڈسٹرکٹ،  وَن پروڈکٹ’ پہل کئی  لوگوں کی زندگیوں میں طویل عرصے تک خوشحالی  میں اضافہ کرےگا’’

‘‘ہماری یہ کوشش ہے کہ امداد باہمی کا ادارہ بھارت میں دیہی زندگی کے ایک مضبوط پہلو کے طور پر سامنے آئے’’

Posted On: 27 DEC 2023 3:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست  بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین  سے بات چیت کی۔  وزیراعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم سے جڑنے کی اِس  مہم  کو مسلسل وسعت حاصل ہو رہی ہے۔ وکاس بھارت سنکلپ یاترا کو شروع ہوئے 50 دن بھی نہیں ہوئے ہیں، لیکن اب تک یہ یاترا 2.25 لاکھ گاؤں تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔‘‘ انہوں نے اسے کامیاب بنانے پر  سبھی کا،  بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکاس بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد  ہر اس شخص تک پہنچنا ہے جو کسی وجہ سے بھارتی حکومت  کی اسکیموں سے محروم رہ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں تک اس متحرک  رسائی کا مقصد انہیں اس بات کا یقین دلانا ہے کہ سرکاری اسکیمیں  بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے سب کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میں ان لوگوں کی تلاش کر رہا ہوں ، جو اس سے محروم رہ گئے ہیں۔’’ وزیر اعظم نے مستفیدین کے درمیان بے مثال اعتماد کو اجاگر کیا اور کہا کہ ‘‘ملک بھر میں ہر استفادہ کنندہ کے پاس گزشتہ 10 برسوں  میں اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں ایک داستان ہے۔ یہ ہمت سے بھری داستان ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فوائد استفادہ کنندگان کو اپنی زندگیوں کو مزید بہتر بنانے کی تحریک دے  رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے لاکھوں مستفیدین  سرکاری اسکیموں کو آگے بڑھنے کے لیے ایک وسیلے کے طور پر اس کا استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کی گاڑی جہاں کہیں  بھی جا رہی ہے اس سے لوگوں کے  اعتماد میں اضافہ ہو  رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں بھی  پوری ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وی بی ایس وائی  کے دوران اجولا گیس کنکشن کے لیے  4.5  لاکھ نئی درخواستیں داخل کی گئی ہیں، 1 کروڑ آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے ہیں، 1.25 کروڑ ہیلتھ چیک اپ کیے گئے ہیں، 70 لاکھ لوگوں کی ٹی بی کی جانچ کی گئی ہےجبکہ  15 لاکھ سکیل سیل انیمیا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ساتھ ہی ساتھ اے بی ایچ اے کارڈ جاری کرنے سے مستفید ہونے والوں کا میڈیکل ریکارڈ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس سے پورے ملک میں صحت کے حوالے سے نئی بیداری پیدا ہو گی’’۔

وزیر اعظم نےاس بات کو اجاگر کیا کہ بہت سے نئے لوگ فوائد حاصل کر رہے ہیں اور انہوں نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے  ان سے کہا کہ وہ گاؤں، وارڈ، شہر اور علاقے میں ہر اہل شخص کی شناخت کریں۔

دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بھارتی حکومت  دیہات میں خواتین کو خود کا روزگار فراہم کرنے کی خاطر  ایک بڑی مہم چلا رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ملک میں تقریباً 10 کروڑ بہنیں، بیٹیاں اور دیدیاں  اپنی مدد آپ  گروپس میں شامل ہوئی ہیں۔ ان بہنوں اور بیٹیوں کو بینکوں نے 7.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ‘‘اس مہم کو مزید وسعت دینے کے لیے، میں نے اگلے تین برسوں  میں 2 کروڑ لکھپتی دیدی بنانے کا ہدف رکھا ہے۔’’ انہوں نے نمو ڈرون دیدی یوجنا کا بھی ذکر کیا جس سے دیہی خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

چھوٹے کسانوں کو منظم کرنے کی مہم کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایف پی او اور پی اے سی جیسے کوآپریٹو انٹرپرائزز کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ امداد باہمی کا ادارہ (کوآپریٹیوس) ہندوستان میں دیہی زندگی کے ایک مضبوط پہلو کے طور پر سامنے آئے۔ اب تک ہم دودھ اور گنے کے شعبوں میں تعاون کے فوائد دیکھ چکے ہیں۔ اب اسے کاشتکاری کے دیگر شعبوں اور مچھلیوں کی پیداوار جیسے شعبوں تک بھی وسعت دی  جا رہی ہے۔ ہم مستقبل قریب میں 2 لاکھ گاؤں میں نئے پی اے سی ایس بنانے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیری اور اسٹوریج میں تعاون پر مبنی حل کو فروغ دینے کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا،‘‘فوڈ پروسیسنگ (خوراک کو ڈبہ بند کرنے)  کے شعبے میں 2 لاکھ سے زائد مائیکرو صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔’’

وزیر اعظم نے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم کے بارے میں بھی بات کی اور ‘ووکل فار لوکل’ مہم  کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کی گاڑی لوگوں مابین  مقامی مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم  کر رہی ہے اور یہ مصنوعات جی ای ایم پورٹل پر بھی رجسٹر کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے مودی کی گارنٹی کی گاڑی کی مسلسل کامیابی کی امید کرتے ہوئے اپنی بات کو ختم کیا۔

پس منظر

پندرہ نومبر 2023 کو اس مہم  کے آغاز کے بعد سے، وزیر اعظم نے پورے ملک میں وکست  بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت( 30 نومبر، 9 دسمبر اور 16 دسمبر) کو   تین بار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے وارانسی کے اپنے حالیہ دورےکے دوران مسلسل دو دن (17-18 دسمبر) کو وکست  بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ اٹھانے والوں سے  روبرو  بات چیت کی ہے۔

وکست  بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد حکومت کی اہم  فلاحی اسکیموں کے فوائد  حاصل کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام طے شدہ مستفیدین تک پہنچیں۔

***

ش ح۔ ش م ۔ ک ا



(Release ID: 1990855) Visitor Counter : 80