وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے سعودی عرب اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مستقبل کے بارے میں شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے بات کی


دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی، تشدد اور شہری جانوں کے اتلاف کے بارے میں مشترکہ خدشات کا تبادلہ کیا

Posted On: 26 DEC 2023 7:48PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مستقبل کے بارے میں شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے بات کی ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مستقبل کے بارے میں میرے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف کے بارے میں مشترکہ خدشات کا تبادلہ کیا۔ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2995


(Release ID: 1990585) Visitor Counter : 94