وزیراعظم کا دفتر

پریکشا پہ چرچا کا مقصد امتحانی سورماؤں کو مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں کامیاب کراتے ہوئے تناؤ کو کامیابی میں بدلنا ہے:وزیر اعظم

Posted On: 14 DEC 2023 9:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ پریکشا پہ چرچا کا مقصد تناؤ کو کامیابی میں بدلنا ہے، جس سے امتحانی سورماؤں کو مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں کامیاب کرنا ہے۔

ایک  ایکس  پوسٹ میں، وزارت تعلیم نے طلباء، اساتذہ اور والدین سے پریکشا پہ چرچا 2024 کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

کوئی بھی نیچے دی گئی ویب سائٹ پر جا کر پروگرام میں حصہ لے سکتا ہے اور وزارت تعلیم کی پوسٹ کے مطابق عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع حاصل کر سکتا ہے۔ لنک حسب ذیل ہے۔

https://innovateindia.mygov.in/ppc-2024/

وزارت تعلیم کے ایکس پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘# پریکشا پہ چرچا کا مقصد تناؤ کو کامیابی میں بدلنا ہے، جس  کا مقصد امتحانی سورماؤں کو مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں کامیاب کرنا ہے۔ کون جانتا ہے، اگلی بڑی مطالعاتی معلومات ہمارے باہمی گفتگو پر مبنی سیشن  سے براہ راست  آ سکتی ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ س ب۔ع ن

(U: 2435)



(Release ID: 1986560) Visitor Counter : 64