وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا: صحت اور تندرستی کو فروغ دینا


چھبیس ہزار سے زیادہ گرام پنچایتیں 100فیصد آیوشمان کارڈ کی حیثیت حاصل کرچکی ہیں

’’میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب ہر غریب کے پاس مفت راشن کے لیے راشن کارڈ ہوگا، اجولا اسکیم سے گیس کا کنکشن ہوگا، گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی، پانی کا کنکشن ہوگا، آیوشمان کارڈ اور پکے گھر ہوں گے‘‘

Posted On: 13 DEC 2023 2:54PM by PIB Delhi

مورخہ 15 نومبر 2023 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی وکست بھارت سنکلپ یاترازمینی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے صحت اقدامات کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط فورم بن گئی ہے۔چونکہ کہ آئی ای سی وین اپنے ساتھ ترقی کا پیغام لے کر جاتی ہیں،لہٰذا ان کے ساتھ گرام پنچایتوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں۔ مفت ہیلتھ چیک اپ، اور تپ دق، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس وغیرہ کے ٹیسٹ ان کیمپوں کا حصہ ہیں۔

اب تک، 63 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ہیلتھ کیمپوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یاترا کے دوران، 26752 سے زیادہ گرام پنچایتوں نے آیوشمان کارڈز (12 دسمبر 2023 تک) کی 100فیصد سیچوریشن حاصل کی ہے۔

وی بی ایس وائی صحت مند انڈیا پہل کے حصے کے طور پر درج ذیل سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں۔

اے بی-پی ایم جے اے وائی کارڈز کے لیے رجسٹریشن: حکومت کی فلیگ شپ ہیلتھ کیئر اسکیم کے تحت آیوشمان ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور مستفید ہونے والوں میں فزیکل کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ 12 دسمبر 2023 تک، وی بی ایس وائی کیمپوں میں 9.69 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ آیوشمان کارڈ کیمپس میں 1.53 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے خدمات کا فائدہ اٹھایا ہے۔

ٹی بی اسکریننگ: وی بی ایس وائی ہالٹنگ پوائنٹس پر حاضرین کی تپ دق کے لیے بھی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ جن لوگوں کو ٹی بی کا شبہ ہوتا ہے انہیں اعلیٰ طبی سہولیات میں بھیج دیا جاتا ہے۔ آج تک، وی بی ایس وائی کیمپوں میں 26.41 لاکھ لوگوں کی ٹی بی کی جانچ کی جا چکی ہے۔

پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان (پی ایم ٹی بی ایم اے) کے تحت ٹی بی کے مریضوں کو دیگر امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے، اور نکشے متروں سے ٹی بی کے مریضوں کی مدد حاصل کرنے کے لیے رضامندی لی جا رہی ہے۔ ایک خوش کن نظارہ حاضرین کا جوش و خروش رہا جو ٹی بی کے مریضوں کی مدد کے لیے نکشے متروں کے طور پر رضاکارانہ طور پر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہیں موقع پر ہی رجسٹریشن فراہم کرکے انہیں سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ٹی بی کے مریضوں کی مدد کرنے والا ایک اور سرکاری اقدام نکشے پوشن یوجنا(این پی وائی) ہے، جس کے تحت لوگوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے مالی مدد دی جاتی ہے۔

سکل سیل ڈیزیز (ایس سی ڈی) کے لیے اسکریننگ: حاضرین وی بی ایس وائی ہیلتھ کیمپس میں خود کا بھی سکل سیل کی بیماری کا معائنہ کروا سکتے ہیں۔ چونکہ یہ بیماری زیادہ تر قبائلی آبادی کو متاثر کرتی ہے، اس لیے اسکریننگ ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں قبائلی آبادی قابل ذکر ہے۔ اہل لوگ (یعنی 40 سال تک کی عمر کے لوگ) ایس سی ڈی کے لیے پوائنٹ آف کیئر (پی او سی) ٹیسٹ یا حل پذیری ٹیسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ آج تک، وی بی ایس وائی ہالٹنگ پوائنٹس پر 6.12 لاکھ حاضرین کو ایس سی ڈی کے لیے اسکرین کیا گیا ہے۔

غیر متعدی بیماریوں کے لیے اسکریننگ: لوگ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے دیگر خاموش جان لیوا امراض کی بھی جانچ کرا سکتے ہیں۔ 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے حاضرین ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لیے چیک کروا سکتے ہیں، اور پھر مثبت پائے جانے پر انہیں مؤثر انتظام کے لیے اعلیٰ طبی مراکز میں بھیجا جاتا ہے۔

حوالہ جات -

· https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1977062

· https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1980126

· https://twitter.com/HSVB2047/status/1732081624580489547?t=iSg-qdR2fRQBgN1n4jn98g&s=08

· https://viksitbharatsankalp.gov.in/dashboards/dashboard1

· https://twitter.com/mohfw_india/status/1734470978129043536?s=46

*****

U.No.2352

(ش ح –  م م - ر ا)


(Release ID: 1986044) Visitor Counter : 91