امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، ‘‘سائبر سیف انڈیا’’ کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے


 چودہ (14) سی نے، اپنے عمودی نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالیٹکس یونٹ (این سی ٹی اے یو) کے ذریعے، گزشتہ ہفتے 100 سے زیادہ ایسی  ویب سائٹس جو منظم سرمایہ کاری/ٹاسک پر مبنی - پارٹ ٹائم جاب فراڈ میں ملوث ہیں،کی نشاندہی کی اور ان  پر کارروائی کے لئے سفارشات پیش کی

 الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے

غیر قانونی سرمایہ کاری سے متعلق معاشی جرائم کی بنیاد پر کام کی سہولت فراہم کرنے والی یہ ویب سائٹس وہ ہیں، جن کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے  انہیں ڈیجیٹل اشتہارات، چیٹ میسنجرز اور  دوغلے /کرائے پر لیے گئے اکاؤنٹس کا استعمال کرکے بیرون ملک مقیم  عناصر  کے ذریعے چلایا جارہا تھا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بڑے پیمانے پر اقتصادی دھوکہ دہی سے حاصل ہونے والی رقم کو کارڈ نیٹ ورک، کرپٹو کرنسی، بیرون ملک اے ٹی ایم نکالنے اور بین الاقوامی مالیاتی ٹیکنالوجی  سے جڑی کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان سے باہر لانڈر کیا

Posted On: 06 DEC 2023 10:12AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں،‘‘سائبر سیف انڈیا’’ کی تعمیر وزارت داخلہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی رہنمائی کے تحت، وزارت داخلہ سائبر کرائم پر قابو پانے اور سائبر خطرات پیدا کرنے والے عناصر سے لوگوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے دھوکہ بازوں کے ذریعے استعمال کیے گئے فون نمبرز اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی اطلاع فوری طور پر این سی آر پی  www.cybercrime.gov.in کو دیں۔

انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر(14 سی) ملک میں سائبر کرائم سے مربوط اور جامع انداز میں نمٹنے کے لیے  ایم ایچ اے کی ایک پہل ہے۔ ایم ایچ اے، 14 سی، نے اپنے عمودی نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالٹکس یونٹ (این سی ٹی اے یو) کے ذریعے گزشتہ ہفتے منظم سرمایہ کاری/ٹاسک پر مبنی - پارٹ ٹائم جاب فراڈ میں ملوث 100 سے زیادہ ویب سائٹس کی نشاندہی کی اور ان کے متعلق کارروائی کئے جانے کی سفارش کی تھی۔ الیکٹرانکس ا ور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹس، جو کہ ٹاسک پر مبنی/منظم غیر قانونی سرمایہ کاری سے متعلق معاشی جرائم کی سہولت فراہم کرتی ہیں، یہ  بھی معلوم ہوا  ہےکہ انہیں  بیرون ملک مقیم عناصر چلاتے ہیں اور وہ ڈیجیٹل اشتہارات، چیٹ میسنجر اور  دوغلے/کرائے پر لیے گئے اکاؤنٹس کا استعمال کر رہے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ بڑے پیمانے پر اقتصادی دھوکہ دہی سے حاصل ہونے والی رقم کو کارڈ نیٹ ورک، کرپٹو کرنسی، بیرون ملک اے ٹی ایم نکالنے اور بین الاقوامی مالیاتی ٹیکنالوجی  سے جڑی کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان سے باہر لانڈر کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں 1930 ہیلپ لائن اور این سی آر پی کے ذریعے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں اور یہ جرائم شہریوں کے لیے اہم خطرہ تھے اور ان میں ڈیٹا کی حفاظت کے خدشات بھی شامل تھے۔ یہ دھوکہ دہی، عام طور پر، درج ذیل اقدامات پر مشتمل ہوتی ہے:-

1. ہدف شدہ  ڈیجیٹل اشتہارات گوگل اور میٹا جیسے پلیٹ فارمز پر بیرون ملک مقیم مشتہرین کی جانب سے متعدد زبانوں میں ‘‘گھر بیٹھے جاب’’،‘‘گھر بیٹھے کمائی کیسے کریں’’ وغیرہ جیسے کلیدی الفاظ استعمال کرتے ہوئے شروع کیے جاتے ہیں۔ ہدف زیادہ تر ریٹائرڈ ملازمین، خواتین اور بے روزگار نوجوان ہیں جو پارٹ ٹائم نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔

2. اشتہار پر کلک کرنے پر، واٹس اپ /ٹیلیگرام استعمال کرنے والا ایجنٹ ممکنہ شکار کے ساتھ بات چیت شروع کرتا ہے، جو اسے کچھ کام انجام دینے پر راضی کرتا ہے جیسے کہ ویڈیو لائکس اور سبسکرائب، نقشہ جات کی درجہ بندی وغیرہ۔

3. ٹاسک مکمل ہونے پر، متاثرہ کو ابتدائی طور پر کچھ کمیشن دیا جاتا ہے اور اسے دیے گئے ٹاسک پر زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہا جاتا ہے۔

4. اعتماد حاصل کرنے کے بعد، جب شکار زیادہ رقم جمع کرتا ہے، تو ڈپازٹس منجمد ہو جاتے ہیں اور اس طرح شکار کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ:-

1. انٹرنیٹ پر سپانسر شدہ آن لائن اسکیموں کی ادائیگی کرنے والے کسی بھی ایسے ہی اعلی کمیشن میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے مستعدی سے کام لیں۔

2. اگر کوئی نامعلوم شخص آپ سے واٹس ایپ/ٹیلیگرام پر رابطہ کرتا ہے تو تصدیق کے بغیر مالی لین دین کرنے سے گریز کریں۔

3.  یو پی آئی ایپ میں مذکور وصول کنندہ کے نام کی تصدیق کریں۔ اگر وصول کنندہ کوئی  بہت معمولی  شخص ہے، تو یہ ایک  پُر فریب اکاؤنٹ ہوسکتا ہے اور اسکیم دھوکہ دہی پر مبنی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح، اس وسیلے  کو چیک کریں جہاں سے ابتدائی کمیشن موصول ہوا ہے۔

4. شہریوں کو نامعلوم اکاؤنٹس کے ساتھ لین دین کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ یہ منی لانڈرنگ اور یہاں تک کہ دہشت گردی کی مالی معاونت میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں اور پولیس کے ذریعے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے اور دیگر قانونی کارروائی کا باعث بن سکتے ہیں۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.1859

 


(Release ID: 1982948) Visitor Counter : 126