وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی مملکت سویڈن کے وزیراعظم سے ملاقات

Posted On: 01 DEC 2023 8:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  مملکت سویڈن کے وزیر اعظم ، الف کرسٹرسن کے ساتھ،  یکم  دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ  28 کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے دو فریقی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی، جن میں دفاع، تحقیق و ترقی، تجارت و سرمایہ کاری اور موسمیاتی تعاون پر نتیجہ خیز بات چیت شامل ہے۔ انہوں نے یوروپی یونین، نورڈک کونسل اور نورڈک بالٹک 8 گروپ سمیت علاقائی اور کثیر جہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے، وزیر اعظم کرسٹرسن کو یوروپی یونین کونسل کی سویڈن کی کامیاب صدارت پر مبارکباد دی۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1680


(Release ID: 1981814) Visitor Counter : 81