وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات

Posted On: 01 DEC 2023 7:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1 دسمبر 2023 کو یو اے ای میں سی او پی-28 سربراہی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے سی او پی-28 سربراہی اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے لیے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کو مبارک باد دی۔ انہوں نے سی او پی-28 میں گرین کلائمیٹ پروگرام (جی سی پی) پر اعلیٰ سطحی تقریب کی شریک میزبانی پر صدر محمد بن زاید النہیان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے وسیع اور متحرک دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے صدر محمد بن زاید النہیان کو آئندہ ماہ ہندوستان میں منعقد ہونے والی وائبرینٹ گجرات سمٹ کے لیے مدعو کیا۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1678


(Release ID: 1981716) Visitor Counter : 97