صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کی مرکزی وزارت نے مجوزہ قومی فارمیسی کمیشن بل – 2023 سے متعلق عام لوگوں سے رائے طلب کی ہے
Posted On:
20 NOV 2023 11:56AM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے قومی فارمیسی کمیشن قائم کرنے اور فار میسی قانون – 1948 کو منسوخ کرنے کے لئے قومی فارمیسی کمیشن بل – 2023 کو حتمی شکل دینے کی تجویز رکھی ہے۔ اس کے مطابق قومی فارمیسی کمیشن کا ایک مسودہ بل تیار کیا گیا ہے اور اسے مورخہ 10 نومبر 2023 کو پبلک نوٹس کے ذریعہ 14 نومبر 2023 کو خبروں اور ہائی لائیٹ سیکشن میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
اس نوٹس میں عام لوگوں / شراکت داروں کی رائے مانگی گئی ہے تاکہ مجوزہ بل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ 14 دسمبر 2023 سے hrhcell-mohfw[at]nic[dot]in یا publiccommentsahs[at]gmail[dot]com پر ای – میل کے ذریعہ رائے بھیجی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-1170
(Release ID: 1978143)
Visitor Counter : 124