وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے گجراتی نئے سال پر مبارک باد دی
Posted On:
14 NOV 2023 10:57AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجراتی نئے سال کے موقع پر نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔
اُن تمام لوگوں کو ، جو دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منا رہے ہیں، مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘یہ سال بہت خاص سال رہا ہے، کیونکہ آپ سب نے ‘ووکل فار لوکل’ مہم کو ایک شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔
مقامی مصنوعات خرید کر ، نئے سال میں اپنی نئی روشنی پھیلائی ہے۔
آیئے ہم سب ایک نئے بھارت کی تعمیر کے لئے آنے والے برسوں میں اسی جوش وخروش کے ساتھ لوکل کے لئے ووکل ہونے کا عہد کریں۔’’
جناب نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے :
‘‘میرے تمام پریوار جنوں کو ، جو پوری دنیا میں نئے سال کا جشن منا رہے ہیں، نئے سال کی مبارک باد۔ یہ سال ایک خاص سال رہا ہے، کیونکہ آپ سب نے ‘ووکل فار لوکل’ کو ایک شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ مقامی مصنوعات خرید کر ، نئے سال میں اپنی نئی روشنی پھیلائی ہے۔آیئے ہم سب ایک نئے بھارت کی تعمیر کے لئے آنے والے برسوں میں اسی جوش وخروش کے ساتھ لوکل کے لئے ووکل ہونے کا عہد کریں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-987
(Release ID: 1976801)
Visitor Counter : 92
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam