وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  نے آچاریہ جے بی کرپلانی کو ان کی سالگرہ پر  خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 NOV 2023 10:16AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ جے بی کرپلانی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا؛

’’میں آچاریہ جے بی کرپلانی کو ان کے جنم دن پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔استعمار کے خلاف بھارت کی لڑائی کے ایک حقیقی مینارۂ نور کے طور پر ان کا وسیع پیمانے پراحترام کیاجاتا ہے۔ جمہوریت اور سماجی مساوات کو مستحکم کرنے کے لئے ان کی انتھک کوششوں نے ہماری قوم کے تانے بانے پرانمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ ان کی زندگی کا مقصد اور ان کا کام ہمیشہ آزادی اور انصاف پر مبنی اقدار کو قائم رکھنا تھا۔‘‘

*******

ش ح۔ ن ر 

U NO:919



(Release ID: 1976331) Visitor Counter : 81