وزیراعظم کا دفتر

گوامیں 37ویں قومی کھیلوں پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

Posted On: 26 OCT 2023 10:44PM by PIB Delhi

بھارت ماتا کی جئے،

بھارت ماتا کی جئے،

بھارت ماتا کی جئے،

گواکے گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلّئی جی یہاں کے مقبول اور نوجوان،توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی،  کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر، مرکزی کابینہ کےمیرےدیگر ساتھی، اسٹیج پر موجود دیگر عوامی نمائندگان، بھارتیہ اولمپک فیڈریشن کی صدر بہن پی ٹی اوشا جی ملک کے کونے کونے سے آنے والے سبھی میرےکھلاڑی ساتھی،معاون عملہ، دیگر عہدیداران اور نوجوان دوستو! بھارتیہ کھیل کے مہاکنبھ کا عظیم سفر آج گوا آ پہنچا ہے۔ہر طرف رنگ ہے......، ترنگ ہے...... مستی ہے ..... روانگی ہے۔ گوا ہی فضا میں بات ہی کچھ ایسی ہے آپ سبھی کو 37 ویں قومی گیمز کیلئے نیک خواہشات، بہت بہت مبارکباد۔

ساتھیوں؛

گوا وہ سرزمین ہے جس نے ملک کو ایسے بہت سے اسپورٹس اسٹارس دیئے ہیں، جہاں فٹبال کے تئیں دیوانگی تو گلی گلی نظر آتی ہے  اورملک کے سب سے پرانے فٹبال کلبس میں خوشیاں ہمارے گوامیں ہیں۔ ایسے کھیل  کو چاہنے والے گوامیں قومی کھیلوں کا انعقاد اپنے آپ میں نئی توانائی بھر دیتا ہے۔

میرے پریوار جنوں؛

یہ قومی کھیل ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب بھارت کی کھیلوں کی دنیا ایک کے بعد ایک کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جو 70 سال میں نہیں ہوا وہ اس بار ایشین گیمز میں ہوتا دیکھا اور اب ایشین پیرا گیمز بھی چل رہےہیں۔ ان میں بھی بھارتی کھلاڑی 70 سے زیادہ تمغے جیت کر اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ اس سے قبل ورلڈ یونیورسٹی گیمز ہو چکے ہیں۔ اس میں بھی بھارت نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ یہ کامیابیاں یہاں آنے والے ہر کھلاڑی کے لیے ایک عظیم ترغیب ہیں۔ یہ قومی کھیل ایک طرح سے آپ کے لیے، تمام نوجوانوں کے لیے، تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک مضبوط لانچ پیڈ ہیں۔ آپ کے سامنے  کتنے مواقع  ہیں، ان کو دھیان میں رکھتےہوئے پورے دم خم کے ساتھ آپ  کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ کیا آپ یہ کریں گے؟ کیا آپ یقینی بنائیں گے؟ کیا آپ پرانے ریکارڈ توڑیں گے؟ میری نیک خواہشات  آپ کے ساتھ ہیں۔

میرے نوجوان  ساتھیو ،

بھارت کے ہر گاؤں اور گلی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ غربت کے دور میں بھی بھارت نے چیمپئنز پیدا کیے ہیں۔ ہماری بہن پی ٹی اوشا جی میرے ساتھ اسٹیج پر بیٹھی ہیں۔ لیکن پھر بھی ہر شہری کو ایک کمی کھلتی  تھی ،ہمارا اتنا بڑا ملک بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں تمغوں کی تعداد میں بہت پیچھے رہ جاتا تھا۔ اس لیے 2014 کے بعد ہم نے قومی عزم کے ساتھ ملک کے اس احساس کو  دور کرنے کا  بیڑا اٹھایا۔ ہم نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں  کیں، ہم نے انتخابی عمل میں تبدیلیاں  کیں، ہم نے اسے مزید شفاف بنایا۔ ہم نے کھلاڑیوں کو مالی امداد فراہم کرنے والی اسکیموں میں تبدیلیاں کیں، ہم نے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرنے والی اسکیموں میں تبدیلیاں کیں۔ ہم نے معاشرے کی ذہنیت میں تبدیلی  پیدا کی، پرانی سوچ، پرانے نقطہ نظر کی وجہ سے ہم نے اپنے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں جو رکاوٹیں تھیں، ان کو ایک ایک کرکے دور کرنے کا کام شروع کیا۔ حکومت نے ٹیلنٹ کی تلاش سے لے کر اولمپک پوڈیم تک پہنچنے کے لیے ان کا ہاتھ تھامنے تک کا ایک  روڈ میپ بنایا۔ ہم آج پورے ملک میں اس کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔

دوستو،

سابقہ ​​حکومتوں میں کھیلوں کے بجٹ کے حوالے سے بھی ہچکچاہٹ محسوس کی جاتی تھی۔ لوگ سمجھتے تھے کہ - کھیل تو کھیل  ہی ہے، کھیل  ہی ہے اور کیا ہے؟ اس پر کیوں خرچ کریں! ہماری حکومت نے  اس سوچ کو بھی بدلا۔ ہم نے کھیلوں کے بجٹ میں اضافہ کیا۔ اس سال کا مرکزی کھیلوں کا بجٹ 9 سال پہلے کے مقابلے 3 گنا زیادہ ہے۔ کھیلو انڈیا سے لے کر ٹاپس اسکیم تک، حکومت نے ملک میں کھلاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا ماحولیاتی نظام بنایا ہے۔ ان اسکیموں کے تحت ملک بھر میں اسکول، کالج، یونیورسٹی کی سطح سے آپ جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ حکومت ان کی تربیت، ان کی خوراک، ان کے دیگر اخراجات پر بہت زیادہ رقم خرچ کر رہی ہے۔ ٹاپس یعنی  ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم، اس کے تحت ملک کے ٹاپ کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین ٹریننگ دی جاتی ہے۔ ذرا تصور کریں، کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت اس وقت ملک بھر سے 3 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کا اتنا بڑا ٹیلنٹ پول تیار کیا جا رہا ہے۔ اور ان میں سے ہر کھلاڑی کو ہر سال 6 لاکھ روپے سے زیادہ کا اسکالرشپ دیا جا رہا ہے۔ کھیلو انڈیا مہم سے ابھرنے والے تقریباً 125 نوجوان کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں حصہ لیا۔ اگر سسٹم پرانا ہوتا تو اس ہنر کو شاید ہی پہچانا جاتا۔ ان باصلاحیت کھلاڑیوں نے 36 تمغے جیتے ہیں۔ کھیلو انڈیا سے  کھلاڑیوں کی شناخت  کرو، انہیں تیار کرو اور پھر انہیں ٹاپس کے ذریعے اولمپک پوڈیم فنش کے لیے تربیت اور مزاج فراہم کرو۔ یہ ہمارا روڈ میپ ہے۔

میرے نوجوان ساتھیو ،

کسی بھی ملک کے کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا براہ راست تعلق اس ملک کی معیشت کی ترقی سے ہوتا ہے۔ جب ملک میں منفیت، مایوسی اور نفی ہوتی ہے تو اس کے میدان اور زندگی کے ہر شعبے پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بھارت کی یہ کامیاب کھیلوں کی کہانی بھارت کی مجموعی کامیابی کی کہانی سے الگ نہیں ہے۔ آج بھارت ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ آج بھارت کی رفتار اور پیمانے کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ پچھلے 30 دنوں کے کام اور کامیابیوں سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ بھارت کس طرح ترقی کر رہا ہے۔

ساتھیو،

میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لے رہا ہوں۔ تصور کریں کہ آپ کا روشن مستقبل کس طرح تیار کیا جا رہا ہے۔ میرے نوجوان، غور سے سنو، میں تمہیں صرف 30 دن کا کام بتاتا ہوں۔ پچھلے 30-35 دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اور آپ محسوس کریں گے کہ اگر ملک اس رفتار اور اس پیمانے پر آگے بڑھ رہا ہے تو آپ کے روشن مستقبل کے لیے  مودی کی گارنٹی پکی  ہے۔

صرف پچھلے 30-35 دنوں میں،

  • ناری شکتی وندن ادھینیم ، قانون بنا۔
  • گگنیان سے متعلق ایک بہت ہی اہم ٹیسٹ کامیابی سے انجام دیا گیا۔
  • بھارت کو اپنی پہلی ریجنل ریپڈ ریل، نمو بھارت ملی۔
  • بنگلور میٹرو سروس میں توسیع کی گئی۔
  • جموں و کشمیر کی پہلی وسٹادوم ٹرین سروس شروعات ہوئی۔
  • ان 30 دنوں میں دہلی-وڈوڈرا ایکسپریس وے کا افتتاح ہوا
  • جی -20 ممالک کے ممبران پارلیمنٹ اور اسپیکرز کی ایک کانفرنس بھارت میں منعقد ہوئی۔
  • بھارت میں گلوبل میری ٹائم  سربراہ کانفرنس  کا انعقاد ہوا، 6 لاکھ کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
  • اسرائیل سے بھارتیوں کی واپسی کے لیے آپریشن اجے شروع کیا گیا ۔
  • 40 سال بعد بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیری سروس شروع ہوئی۔
  • یورپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، بھارت 5جی یوزر بیس کےمعاملےمیں دنیا کے ٹاپ-3 ممالک میں پہنچا۔
  • ایپل کے بعد گوگل نے بھی میڈ ان انڈیا اسمارٹ فون بنانے کا اعلان کیا۔
  • ہمارے ملک نے اناج اور پھل سبزیوں کی پیداوار میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

ساتھیو ،

یہ تو ابھی ہاف ٹائم ہوا ہے ، ابھی  میرے پاس گنانے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔ آج ہی میں نے مہاراشٹر میں نالونڈے ڈیم کا بھومی پوجن کیا ہے جو 50 سال سے رُکا ہوا تھا۔

  • گذشتہ 30 دنوں میں ہی تلنگانہ میں 6 ہزار کروڑ روپئےکے سپر تھرمل پاؤر پروجیکٹ  کا آغاز ہوا۔
  • چھتیس گڑھ کے بستر میں 24 ہزار کروڑ روپے کے جدید اسٹیل پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔
    • راجستھان میں مہسانہ-بھٹنڈا-گرداسپور گیس پائپ لائن کے ایک  حصے کا افتتاح کیا گیا۔
    • جودھپور میں نئے ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارت اور آئی آئی ٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا۔
    • پچھلے 30 دنوں میں، مہاراشٹر میں 500 سے زیادہ ہنر مندی کے فروغ کے مراکز شروع کیے گئے ہیں۔
    • کچھ دن پہلے گجرات کے ڈھورڈو کو بہترین سیاحتی گاؤں کا ایوارڈ ملا ۔
    • جبل پور میں ویرانگنا رانی درگاوتی میموریل کا بھومی پوجن ہوا۔
    • ہلدی کے کسانوں کے لیے ہلدی بورڈ کا اعلان کیا گیا۔
    • تلنگانہ میں سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کو منظوری ملی۔
    • مدھیہ پردیش میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت 2.25 لاکھ غریب خاندانوں کو مکان ملے۔
    • ان 30 دنوں میں پی ایم سواندھی یوجنا کے مستفید ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچی۔
    • آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 26 کروڑ کارڈ بنانے کا سنگ میل عبور کیا گیا۔
    • خواہش مند اضلاع کے بعد ملک میں خواہش مند بلاکس کی ترقی کی مہم شروع کی گئی۔
  • گاندھی جینتی پر دہلی میں کھادی کی ایک ہی دکان پر 1.5 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی۔

اور ساتھیو،

ان ہی 30 دنوں میں کھیلوں کی دنیا میں بھی  بہت کچھ ہوا۔

  • بھارت نے ایشیائی کھیلوں میں 100 سے زیادہ تمغے جیتے ۔
  • بھارت میں 40 سال بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
  • اتراکھنڈ کو ہاکی ایسٹرو ٹرف اور ویلوڈروم اسٹیڈیم ملا۔
  • وارانسی میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم پر کام شروع ہوا۔
  • گوالیار کو اٹل بہاری واجپئی دیویانگ اسپورٹس سنٹر ملا۔
  • اور یہاں گوا میں یہ نیشنل گیمز بھی  ہو رہے ہیں۔

صرف 30 دن کے، میرے نوجوان سوچئے،صرف 30 دن کے کاموں کی یہ فہرست بہت لمبی ہے میں نے آپ کو صرف ایک چھوٹی سی جھلک دکھائی ہے۔ آج ملک کے ہر شعبے میں بے مثال رفتار سے کام ہو رہا ہے، ملک کے ہر حصے میں ہر کوئی ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں لگا ہوا ہے۔

ساتھیو،

یہ جتنے بھی کام ہو رہے ہیں، ان کے مرکز میں میرے ملک کے نوجوان ہیں، میرے بھارت کے نوجوان ہیں۔ آج بھارت کے نوجوان بے مثال خود اعتمادی سے بھرے ہوئے ہیں۔ بھارت کے نوجوان کی اس  خود اعتمادی کو قومی عزم سے جوڑنے کے لیے حال ہی میں ایک اور بڑا کام  ہوا  ہے۔ میرا نوجوان بھارت ، یہاں آپ نے ہر جگہ بورڈز دیکھے ہیں، میرا نوجوان بھارت،  یعنی ایم وائی  بھارت نام سے ایک نیے پلیٹ فارم کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ دیہی اور شہری لوگوں یعنی ملک کے ہر نوجوان کو ایک دوسرے کے ساتھ اور حکومت کے ساتھ جوڑنے کا ایک ون اسٹاپ سینٹر ہوگا۔ تاکہ ان کی امنگوں کی تکمیل کے لیے انہیں قوم کی تعمیر کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ یہ بھارت کی نوجوان طاقت کو ترقی یافتہ بھارت کی طاقت بنانے کا ذریعہ بنے گا۔ اب سے کچھ دن بعد، 31 اکتوبر کو، یوم وحدت کے موقع پر، ایم وائی  بھارت مہم شروع کرنے جا رہا ہوں۔ اور اہل وطن جانتے ہیں کہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر ہم ملک بھر میں رن فار یونٹی کا ایک بڑا پروگرام منعقد کرتے ہیں۔میں چاہوں گا کہ ملک کی یکجہتی کے لیے 31 اکتوبر کو گوا اور ملک کے کونے کونے میں رن فار یونٹی کا ایک عظیم الشان پروگرام ہونا چاہیے۔ آپ سب بھی اس مہم سے ضرور جڑیئے گا۔

ساتھیو،

آج جب بھارت کا عزم اور کوششیں، دونوں اس میں عظیم ہیں ، تب بھارت کی امنگوں کا  کا بلند ہونا فطری بات ہے۔ اسی لیے میں نے آئی او سی سیشن کے دوران 140 کروڑ بھارتیوں کی امنگوں کو سامنے رکھا ہے۔ میں نے اولمپکس کی سپریم کمیٹی کو یقین دلایا کہ بھارت 2030 میں یوتھ اولمپکس اور 2036 میں اولمپکس منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔

ساتھیو،

اولمپکس کے انعقاد کی ہماری خواہش صرف جذبات تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ اس کے پیچھے کچھ ٹھوس وجوہات ہیں۔ 2036 تک، یعنی اب سے تقریباً 13 سال بعد، بھارت دنیا کی اہم اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہو گا۔ اس وقت تک ہر بھارتی کی آمدنی آج کی آمدنی سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ تب تک بھارت میں ایک بہت بڑا متوسط ​​طبقہ ہوگا۔ کھیلوں سے لے کر خلا تک، بھارت کا ترنگا  اور زیادہ شان سے لہرا رہا ہوگا۔ اولمپکس کے انعقاد کے لیے رابطے اور دیگر جدید بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج بھارت جدید بنیادی ڈھانچہ  پر 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس لیے اولمپکس بھی ہمارے لیے اتنے ہی آسان ہو جائیں گے۔

ساتھیو،

ہمارے قومی کھیل بھی ایک بھارت،شریشٹھ بھارت کی  بھی علامت ہیں۔ یہ بھارت کی ہر ریاست کے لیے اپنی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس بار گوا کو یہ موقع ملا ہے۔ گوا حکومت اور گوا کے لوگوں نے جس طرح کی تیاریاں کی ہیں وہ واقعی قابل ستائش ہیں۔ یہاں بنایا گیا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ آنے والی کئی دہائیوں تک گوا کے نوجوانوں کے لیے کام ا ٓئے گا۔ بھارت کو یہاں سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔ اس سے یہاں کھیلوں کے مزید قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ پچھلے کچھ سالوں میں گوا میں کنیکٹیویٹی سے متعلق جدیدبنیادی ڈھانچہ بھی بنایا گیا ہے۔ قومی کھیلوں سے گوا کی سیاحت اور معیشت کو بہت فائدہ ہوگا۔

ساتھیو،

گوا، یہ گوا تو تہواروں کے لیے ، جشن کے لیے جانا جاتا ہے۔ گوا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اب پوری دنیا میں چرچا ہو رہا ہے۔ ہماری حکومت گوا کو بین الاقوامی کانفرنسوں، اجلاسوں اور سربراہی اجلاسوں کے لیے بھی ایک اہم مرکز بنا رہی ہے۔ سال 2016 میں، ہم نے گوا میں برکس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ یہاں گوا میں جی-20 سے متعلق کئی اہم میٹنگیں بھی ہوئی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا میں سیاحت کی پائیدار ترقی کے لیے، سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کوجی-20 ممالک نے متفقہ طور پر قبول کر لیا ہے۔ یہ نہ صرف گوا کے لیے فخر کی بات ہے بلکہ یہ بھارت کی سیاحت کے لیے بھی ایک بہت  بڑی بات ہے۔

ساتھیو،

میدان کوئی بھی  ہو، کوئی بھی چیلنج ہو، ہمیں ہر حال میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اس اپیل  کے ساتھ، میں 37ویں (سنتیسویں) قومی کھیلوں کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔ آپ تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک بار پھر بہت سی نیک خواہشات۔ گوا تیار ہے! گوئیں آسا تیار! گوا تیار ہے! بہت بہت شکریہ!

************

ش ح۔وا۔ر ا

 (U.No. 333)



(Release ID: 1971834) Visitor Counter : 108