وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے شرڈی میں تقریباً 7500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا


ترقیاتی منصوبوں میں صحت، ریل، سڑک، تیل اور گیس جیسے شعبے شامل ہیں

شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن قطار کے نئے کمپلیکس کا افتتاح کیا

نیلونڈے ڈیم کے بائیں کنارے کینال نیٹ ورک کو وقف کیا

نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا کا آغاز

استفادہ کنندگان میں آیوشمان کارڈ اور سوامیتو کارڈ تقسیم کئے

" جب قوم غربت سے آزاد ہو اور غریبوں کو وسیع مواقع ملیں تو اس کا مطلب سماجی انصاف ہے"

‘‘غریب کلیان ڈبل انجن والی حکومت کی اولین ترجیح ہے’’

‘‘حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے’’

‘‘ہماری حکومت تعاون پر مبنی تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے’’

‘‘مہاراشٹر بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کا مرکز رہا ہے‘ترقیاتی منصوبوں میں صحت، ریل، سڑک، تیل اور گیس جیسے شعبے شامل ہیں۔

شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن قطار کے نئے کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

نیلونڈے ڈیم کے بائیں کنارے کینال نیٹ ورک کو وقف کرتا ہے۔

’نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا‘ کا آغاز

استفادہ کنندگان میں آیوشمان کارڈ اور سوامیتو کارڈ تقسیم کرتا ہے۔

"سماجی انصاف کا صحیح مطلب یہ ہے کہ جب قوم غربت سے آزاد ہو اور غریبوں کو وسیع مواقع ملیں"

’’غریب کلیان ڈبل انجن والی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘‘

"حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے"

"ہماری حکومت تعاون پر مبنی تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے"

"مہاراشٹر بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کا مرکز رہا ہے’’

‘‘بھارت مہاراشٹر کی کی تیز رفتار ترقی کی طرح ہی طرح کرے گا’’

Posted On: 26 OCT 2023 5:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے شرڈی، احمد نگر میں صحت، ریل، سڑک، تیل اور گیس جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ متعدد ترقیاتی منصوبوں میں احمد نگر سول اسپتال میں آیوش اسپتال ؛کردوواڑی-لاتور روڈ ریلوے سیکشن (186 کلومیٹر) کی بجلی کاری؛ جلگاؤں سے بھوساول کو جوڑنے والی تیسری اور چوتھی ریلوے لائنیں (24.46 کلومیٹر)؛ قومی شاہراہ - 166 کے سانگلی سے بورگاؤں سیکشن (پیکیج-I) کو چار لین کیا جانا  اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے منماد ٹرمینل میں اضافی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے احمد نگر سول اسپتال میں میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ونگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے استفادہ کنندگان میں آیوشمان کارڈ اور سوامیتو کارڈ بھی تقسیم کئے۔

دیگر منصوبوں کے علاوہ، جناب مودی نے شرڈی میں نئے درشن قطار کمپلیکس کا افتتاح کیا، جو نیلونڈے ڈیم کے بائیں کنارے (85 کلومیٹر) کینال نیٹ ورک کو قوم کے لیے وقف کیا، اور 86 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے والی 'نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا' کا آغاز کیا۔

اس سے پہلے دن میں، جناب  مودی نے شری سائی بابا سمادھی مندر، شرڈی میں پوجا اور درشن کئے اور نیلونڈے ڈیم کا جل پوجن کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سائی بابا کے آشیرواد سے 7500 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ 5 دہائیوں سے زیر التواء نیلونڈے ڈیم کے کام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج اس کے افتتاح کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس مقام پر جل پوجن کرنے کا موقع ملنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن قطار کمپلیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب مودی نے اکتوبر 2018 میں اس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس سے ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں  کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے آج صبح وارکری برادری کے بابا مہاراج ستارکر کے افسوسناک انتقال کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے بابا مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا اور کیرتن اور پرواچن کے ذریعہ سماجی بیداری کے ان کے کام کو یاد کیا جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

"سماجی انصاف کا صحیح مطلب یہ ہے کہ جب قوم غربت سے آزاد ہو اور غریبوں کو وسیع تر  مواقع ملیں"، وزیر اعظم نے حکومت کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے منتر کو دہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود ڈبل انجن والی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملک کی معیشت جس طرح پھیل رہی ہے اس کے لیے بجٹ میں اضافے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مہاراشٹر میں مستفیدین میں 1 کروڑ 10 لاکھ آیوشمان کارڈ تقسیم کرنے کا ذکر کیا جو 5 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس حاصل کریں گے جہاں حکومت 70,000 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنے اور ان کے لیے پکے مکانات کی تعمیر کے لیے 4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے سرکاری اخراجات کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مذکورہ اخراجات 2014 سے پہلے کی دہائی کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہیں۔ غریبوں کے گھروں تک نل  کے پانی کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت نے 2 لاکھ کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ، پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت، سڑک کے دکانداروں کو ہزاروں روپے تک کی امداد مل رہی ہے۔ جناب مودی نے نئی شروع کی گئی پی ایم وشوکرما اسکیم کا بھی ذکر کیا جو بڑھئیوں، سناروں، کمہاروں اور مجسمہ سازوں کے لاکھوں خاندانوں کو 13,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے سرکاری اخراجات سے مدد فراہم کرتی ہے۔

چھوٹے کسانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پی ایم کسان سمان ندھی کا ذکر کیا جس کے تحت چھوٹے کسانوں کو 2 لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے فراہم کئے گئے ، جن میں مہاراشٹر کے چھوٹے کسانوں کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مہاراشٹر حکومت نے ’نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا‘ شروع کی  ہے جس کے تحت مہاراشٹر کے شیتکاری خاندانوں کو اضافی 6000 روپے ملیں گے، یعنی مقامی چھوٹے کسانوں کو سمان  ندھی کے 12000 روپے ملیں گے۔

نیلونڈے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے جو 1970 میں منظور ہوا تھا اور 5 دہائیوں سے زیر التوا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی مکمل ہوا۔ "کسانوں کے نام پر ووٹ کی سیاست کرنے والوں نے آپ کو پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسایا ہے"، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ، "آج یہاں جل پوجن کی گئی تھی۔" انہوں نے کہا کہ رائٹ بینک کینال کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بالی راجہ جل سنجیوانی یوجنا پر بھی بات کی جو ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے بھی ایک نعمت  ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر میں 26 مزید آبپاشی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی سمت کام کر رہی ہے جو کئی دہائیوں سے زیر التوا ہیں جو اس خطے کے کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 7 سالوں میں ایم ایس پی کے تحت 13.5 لاکھ کروڑ روپے کا اناج خریدا گیا تھا جبکہ سابق حکومت میں ایک سینئر لیڈر کے دور میں یہ تعداد محض 3.5 لاکھ کروڑ تھی۔ 2014 کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار کروڑ مالیت کے تیل کے بیج اور دالیں خریدی گئیں جبکہ اس سے قبل ایم ایس پی کی خریداری 500-600 کروڑ روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست فائدہ کی منتقلی نے بدعنوانی اور دھوکہ دہی  کو دور کیا ہے۔

ربیع کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافے کے حالیہ کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب مودی نے بتایا کہ چنے کے ایم ایس پی میں 105 روپے اور گیہوں اور زعفران کی ایم ایس پی میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گنے کی ایم ایس پی میں 315 روپے فی کوئنٹل کا  اضافہ کیا گیا ہے۔  وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تقریباً 70,000 کروڑ روپے کا ایتھنول خریدا گیا ہے اور یہ رقم گنے کے کسانوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا "گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے شوگر ملوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کو ہزاروں کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے" ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت تعاون پر مبنی تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ بہتر اسٹوریج اور پرانی اسٹوریج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے پی اے سی اور کوآپریٹیو کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چھوٹے کسانوں کو ایف پی اوز  کے ذریعے منظم کیا جا رہا ہے کیونکہ 7500 سے زیادہ ایف پی او  پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا ’’مہاراشٹر بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کا مرکز رہا ہے۔ جتنی تیزی سے مہاراشٹر ترقی کرے گا، اتنی ہی تیزی سے ہندوستان ترقی کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے ممبئی اور شرڈی کو جوڑنے والی وندے بھارت ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ مہاراشٹر میں ریلوے کا نیٹ ورک مسلسل پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلگاؤں اور بھوساول کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائنوں کے شروع ہونے سے ممبئی ہاوڑہ ریل روٹ پر نقل و حرکت آسان ہو جائے گی۔ اسی طرح سولاپور سے بورگاؤں تک فور لین سڑک کی تعمیر سے پورے کونکن خطہ کے رابطے میں بہتری آئے گی جس سے صنعتوں کے ساتھ ساتھ گنے، انگور اور ہلدی کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا۔ "یہ رابطہ نہ صرف نقل و حمل بلکہ ترقی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھی ایک نیا راستہ بنائے گا"، انہوں نے نتیجہ اخذ کیا۔

اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ، شری دیویندر فڑنویس اور شری اجیت پوار اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

 

وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کیا گیا، شرڈی میں درشن قطار کا نیا کمپلیکس ایک جدید ترین میگا عمارت ہے جس کا تصور عقیدت مندوں کے لیے آرام دہ انتظار گاہیں فراہم کرنا ہے۔ یہ کئی ویٹنگ ہالوں سے لیس ہے جس میں دس ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کے بیٹھنے کی مجموعی گنجائش ہے۔ یہ ائر کنڈیشنڈ عوامی سہولیات مہیا کرتا ہے جیسے کلوک روم، بیت الخلا، بکنگ کاؤنٹر، پرساد کاؤنٹر، معلوماتی مرکز وغیرہ۔ اس نئے درشن قطار کمپلیکس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے اکتوبر 2018 میں رکھا تھا۔

وزیر اعظم نے نیلونڈے ڈیم کے بائیں کنارے (85 کلومیٹر) کینال نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پانی کی پائپ تقسیم کے نیٹ ورکس کی سہولت کے ذریعے 7 تحصیلوں (6 ضلع احمد نگر اور 1 ضلع ناسک) کے 182 گاؤں مستفید ہوں گے۔ نیلونڈے ڈیم کا تصور پہلی بار 1970 میں آیا تھا۔ اسے تقریباً 5177 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ’نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا‘ کا آغاز کیا۔ اس یوجنا سے مہاراشٹر میں پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے 86 لاکھ سے زیادہ مستفید ہونے والوں کو سالانہ 6000 روپے کی اضافی رقم فراہم کرکے فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم نے احمد نگر سول اسپتال میں آیوش اسپتال سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا اور قوم کو وقف کیا۔ کردوواڑی-لاتور روڈ ریلوے سیکشن (186 کلومیٹر) کی بجلی کاری؛ جلگاؤں سے بھوساول کو جوڑنے والی تیسری اور چوتھی ریلوے لائن (24.46 کلومیٹر)؛ قومی شاہراہ 166 کے سانگلی سے بورگاؤں سیکشن (پیکیج-I) کو چار لین کیا جائے گا۔ اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے منماد ٹرمینل میں اضافی سہولیات بھی ا س میں شامل ہیں۔ انہوں نے احمد نگر سول اسپتال  میں میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ونگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے استفادہ کنندگان میں آیوشمان کارڈ اور سوامیتو کارڈ بھی تقسیم کئے۔

************

ش ح۔ا م ۔

 (U: 310 )



(Release ID: 1971608) Visitor Counter : 81