وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں خواتین کی 1500 میٹر-ٹی11 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر للیتا کلاکا کو مبارکباد دی

Posted On: 25 OCT 2023 9:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج للیتا کلاکا کو  ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں خواتین کی 1500 میٹر-ٹی11 مقابلے میں  چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس کے غیر معمولی کارنامے اور عزم کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’ ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ کیونکہ للیتا کالکا نے خواتین کی1500 میٹر- ٹی 11 مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کی غیر معمولی کارکردگی اور ثابت قدمی واقعی قابل تعریف ہے۔ دعا ءہے کہ وہ نئی بلندیوں کو چھوتی رہے اور مزید کامیابیاں حاصل کرتی رہے!‘‘

*************

 

 ش ح۔ ج ق ۔ ج ا  

U-267



(Release ID: 1971216) Visitor Counter : 69