وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران خواتین کے ڈبلز کمپاؤنڈ مقابلے میں پیرا تیر انداز شیتل دیوی اور سریتا کے ذریعہ نقرئی تمغہ جیتے جانے پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 25 OCT 2023 6:54PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرا تیر انداز شیتل دیوی اور سریتا کو، چین  کے شہر ہینگ زو میں کھیلے جا رہے ایشیائی پیرا گیمز 2022 کے دوران خواتین کے ڈبلز کمپاؤنڈ مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’خواتین کے ڈبلز کمپاؤنڈ مقابلے میں شاندار نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے ہماری پیرا تیر انداز شیتل دیوی اور سریتا کو مبارکباد۔ بھارت محنت سے حاصل کی گئی اس کامیابی کا جشن مناتا ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:252



(Release ID: 1971076) Visitor Counter : 58