وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں مردوں کےنیزہ پھیکنے -ایف37 مقابلے میں ہینی کے  سونے کا تمغہ جیتنے پر  جشن منایا

Posted On: 25 OCT 2023 4:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین  کے ہانگژو میں جاری ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے نیزہ پھیکنے-ایف37 مقابلے  میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ہینی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی پیرا گیمز میں ہینی نے مردوں کے نیزہ پھیکنے-ایف37 میں  سونے کا تمغہ  حاصل  کرکے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے!

ان کی بے مثال مہارت نے ہندوستان کے لیے بے پناہ خوشی اور فخر کا آغاز کیا ہے۔ آگے کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ن ا۔

U- 238



(Release ID: 1970980) Visitor Counter : 73