وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں نشاد کمار کے سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی

Posted On: 23 OCT 2023 5:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے ہانگزو میں ایشین پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر نشاد کمار کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا: 

’’مردوں کی ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں باوقار گولڈ میڈل جیتنے پر نشاد کمار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ان کی کارکردگی نے زبردست عزم اور بے مثال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پوری قوم اس یادگار کامیابی کا جشن بڑے فخر اور خوشی کے ساتھ مناتی ہے۔‘‘

 

******

ش  ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO. 186



(Release ID: 1970487) Visitor Counter : 52