وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں خواتین کے آر2، 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ 1 مقابلے میں اونی لیکھرا کے ذریعہ طلائی تمغہ جیتے جانے پر مسرت کا اظہار کیا

Posted On: 23 OCT 2023 6:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہینگ زو میں کھیلے جا رہے  ایشیائی پیرا کھیل 2022 میں خواتین کے آر 2، 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ 1 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر اونی لیکھرا کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی پیرا گیمز کے دوران خواتین کے آر 2، 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ 1 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے  اونی لیکھرا کو مبارکباد۔ ان کی غیر معمولی مہارت اور عزم نمایاں طور پر نظر آئے، جس سے ایک مرتبہ پھر ہمارے ملک کو فخر کا احساس ہوا! ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات۔‘‘


 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:162



(Release ID: 1970299) Visitor Counter : 75