وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 22 OCT 2023 9:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایشیائی پیرا کھیلوں کے آغاز کے ساتھ، میں اپنے بہترین ہندوستانی دستے کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں! ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کھلاڑی کی زندگی کا سفر متاثر کن ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہندوستانی کھیلوں کے حقیقی جوہر کی مثال پیش کریں گے۔‘‘

************

ش ح۔ ج ق     ۔ م  ص

 (U: 111)


(Release ID: 1969956) Visitor Counter : 100