امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ نے کہا کہ نئی کتاب  ‘‘ اجتماعی بہتری کی ترغیب دیتے ہوئے : من کی بات@ 100 ’’ ،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہمارے ملک کے ایک منفرد سفر کی کہانی بیان کرتی ہے


یہ کتاب اس بات پر نئے طور سے روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح مودی جی نے اپنے الفاظ کی طاقت سے قوم کو عظیم تر بھلائی کے مشترکہ اہداف کے لیے یکجا کیا  ہے

اعداد و شمار اور بصیرت سے لبریز، یہ کتاب ان نوجوانوں  کو  ضرور پڑھنی چاہیے  ،جو تبدیلی کے سفر پر غور کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ من کی بات نے 100 ویں قسط کے سنگ میل کو عبور کیا ہے

Posted On: 17 OCT 2023 4:31PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ نئی کتاب ‘‘ اجتماعی بہتری کی ترغیب دیتے  ہوئے : من کی بات@ 100’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہمارے ملک کے ایک منفرد سفر کی کہانی بیان کرتی ہے۔ ‘ ایکس ’  پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ کتاب اس بات پر نئے طور سے  روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح مودی جی نے اپنے الفاظ کی طاقت سے قوم کو عظیم تر بھلائی کے مشترکہ اہداف کے لیے یکجا  کیا ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ اعداد و شمار اور بصیرت سے لبریز، یہ کتاب ان نوجوانوں کو ضرور پڑھنی چاہیے  ، جو تبدیلی کے سفر پر غور کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ من کی بات ، 100ویں قسط کے سنگِ میل  کو عبور کر رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کتاب کے ناشر کو ،  اس ادبی جوہر کے شائع کرنے  پر مبارکباد دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (ش ح- ا ع -  ع ا )

U. No. 10913



(Release ID: 1968451) Visitor Counter : 71